کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 858
اولاً اس نظریے کی دلیل میں کوئی آیت کریمہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی سنت اور حدیث پیش نہیں کی گئی جبکہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے: ﴿اِتَّبِعُوْا مَآ اُنْزِلَ إِلَیْکُمْ مِّنْ رَّبِّکُمْ﴾ [الأعراف:۳] [’’تم لوگ اس کا اتباع کرو جو تمہارے رب کی طرف سے آئی ہے۔‘‘]لہٰذا آپ اس نظریے کے اثبات میں کوئی آیت یا کوئی حدیث پیش فرمائیں ۔ ثانیاً ایک شافعی کہتا ہے ہر نشہ آور چیز حرام ہے دلیل پیش کرتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:((کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ))(متفق علیہ)[1] [’’ ہرنشہ لانے والا حرام ہے۔‘‘] اس کے برعکس ایک حنفی کہتا ہے ہر نشہ آور چیز حرام نہیں ((اَلْأَشْرِبَۃُ الْمُحَرَّمَۃُ أَرْبَعَۃٌ)) [2] [’’حرام شدہ شرابوں کی تعداد چار ہے ۔ شیرہ انگور جب اس میں اس قدر تیزی و جوش ہو جائے کہ جھاگ پھینک رہا ہو ، عصیر کہ وہ پکانے کے بعد دو تہائی سے کم جل گیا ہو ، نقیع تمر و نقیع زبیب کہ جب ان میں جوش و تیزی پیدا ہو گئی ہو۔‘‘]اب اس صورت میں حنفی صاحب غور فرمائیں مندرجہ بالا نظریے والی بات بنتی ہے اسی طرح زیادتِ ایمان کے اثبات میں کئی ایک آیات کریمہ موجود ہیں مثلاً ﴿فَزَادَھُمُ ا للّٰه إِیْمَانًا وَّ قَالُوْا حَسْبُنَا ا للّٰه وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ﴾[آل عمران:۱۷۳] [’’اس بات نے انہیں ایمان میں بڑھایا اور کہنے لگے ہمیں اللہ تعالیٰ کافی ہے اور وہ بہت اچھا کار ساز ہے۔‘‘ ] اور اِدھر لَا یَزِیْدُ [نہیں زیادہ ہوتا ، فقہ اکبر]والی بات ہے۔ اب غور فرمائیں مندرجہ بالا نظریے والی بات بنتی ہے؟ ثالثاً کوئی اگر اس نظریے کو اسلام ، یہودیت ، نصرانیت اور مجوسیت وغیرہ پر چسپاں کر دے اور تکبر و غرور میں مبتلا نہ ہونیز معاشرے میں صبر و تحمل ،بردباری والے مادے کے پھیلنے کی بات کرے تو حنفی مسلمان کا کیا جواب ہو گا؟ رابعاً مندرجہ بالا نظریہ میں شافعی لوگوں کو برداشت کرنے کی بات کی گئی ہے اہل حدیث کتاب و سنت کا اتباع کرنے والے کسی کی تقلید نہ کرنے والے لوگوں کو برداشت کرنے کی بات نہیں کی گئی آخر کیا وجہ ہے؟ پھر حنفی شافعی کے جھگڑوں کے قتل و غارت پر منتج ہونے کے واقعات بھی تاریخ میں موجود ہیں ۔ آخر یہ کہاں کا صبر و تحمل ہے؟ اور کہاں کی برداشت ہے؟ کہاں کی رواداری ہے؟ ۲؍۸؍۱۴۲۱ھ س: فرض اور واجب میں کیا فرق ہے؟ ۲۔کیا انسان کو جن چمٹ جاتا ہے؟ کیا وہ انسان کو تکلیف بھی پہنچا سکتا ہے ؟ کئی عامل مریض میں جنوں کو حاضر
[1] بخاری؍کتاب المغازی؍باب بعث ابی موسی و معاذ الی الیمن قبل حجۃ الوداع۔ مسلم؍کتاب الاشربۃ؍باب بیان ان کل مسکر خمر و ان کل خمر حرام۔ [2] قدوری؍کتاب الاشربۃ؍کنز الدقائق؍کتاب الاشربۃ۔