کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 856
ج: اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحَاتِ اُولٰٓئِکَ أَصْحَابُ الْجَنَّۃِھُمْ فِیْھَا خَالِدُوْنَ﴾[البقرۃ:۸۲] [’’اور جو لوگ ایمان لائیں اور نیک عمل کریں وہ جنتی ہیں جو جنت میں ہمیشہ رہیں گے۔‘‘]نیز اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:﴿وَبَشِّرِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَھُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِھَا الْأَنْھَارُ﴾[البقرۃ:۲۵] [’’اور ایمان والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو ان جنتوں کی خوشخبریاں دو جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ۔‘‘]نیز اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿إِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ کَانَتْ لَھُمْ جَنَّاتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلًا﴾[الکھف:۱۰۷] [’’جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے عمل بھی اچھے کیے یقینا ان کے لیے جنت الفردوس کے باغات کی مہمانی ہے۔‘‘] رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((لَا یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ إِلاَّ الْمُؤْمِنُوْنَ)) [1] [’’جنت میں صرف ایمان والے داخل ہوں گے۔‘‘] نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے ، اللہ تعالیٰ فرمائیں گے: ((أَخْرِجُوْا مِنَ النَّارِ مَنْ کَانَ فِیْ قَلْبِہٖ مِثْقَالُ حَبَّۃٍ مِنْ خَرْدَلٍ مِنْ إِیْمَانٍ)) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفد عبدالقیس سے پوچھا: ((ھَلْ تَدْرُوْنَ مَا الْاِیْمَانُ بِاللّٰہِ وَحْدَہٗ‘‘ قَالُوْا: ا للّٰه وَرَسُوْلُہُ أَعْلَمُ۔ قَالَ: شَھَادَۃُ أَنْ لَا إِلٰہَ اِلاَّ ا للّٰه وَ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ ا للّٰه ، وَاِقَامُ الصَّلَاۃِ ، وَ اِیْتَائُ الزَّکَاۃِ ، وصِیَامُ رَمَضَانَ ، وَأَنْ تُعْطُوْا مِنَ الْمَغْنَمِ الْخُمُسَ)) [2] [’’کیا تم جانتے ہو اکیلے اللہ پر ایمان کیا ہے؟ انہوں نے کہا: اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی جانتے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گواہی دینا کہ کوئی معبود برحق نہیں مگر اللہ ۔ اور بے شک محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اور نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ دینا اور رمضان کے روزے اور خمس ادا کرنا غنیمت سے۔‘‘]تو کتاب و سنت کی پابندی کرنے والے مومن نجات پائیں گے ، جنت میں جائیں گے خواہ اُمت کے کس فرقہ و گروہ کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ نے تو فرما دیا: ﴿إِنَّ الَّذِیْنَ آمَنُوْا وَالَّذِیْنَ ھَادُوْا وَالنَّصَارٰی وَالصَّابِئِیْنَ مَنْ آمَنَ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَھُمْ أَجْرُھُمْ عِنْدَ رَبِّھِمْ وَلَا خَوفٌ عَلَیْھِمْ وَلَا ھُمْ یَحْزَنُوْنُ﴾ [البقرۃ:۶۲] [’’مسلمان ہوں ، یہودی ہوں ، نصاری ہوں یا صابی ہوں جو بھی اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے ان کے اجر ان کے رب کے پاس ہیں اور ان پر نہ تو کوئی خوف ہے اور نہ ہی اُداسی ۔‘‘] نیز فرمادیا: ﴿وَقَالُوْا لَنْ یَّدْخُلَ الْجَنَّۃَ إِلاَّ مَنْ کَانَ ھُوْدًا أَوْ نَصَارٰی
[1] مسلم؍کتاب الایمان؍باب غلظ تحریم الغلول وأنہ لا یدخل الجنۃ الا المؤمنون۔ [2] بخاری؍کتاب الایمان؍باب اداء الخمس من الایمان۔ مسلم؍کتاب الایمان ؍باب الامر بالا یمان باللّٰه تعالیٰ و رسولہ و شرائع الدین والدعاء الیہ والسؤال عنہ و حفظہ و تبلیغہ من لم یبلغہ۔