کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 848
باسند روایت پیش کریں ۔ رجال ثقہ ہوں ۔ 10مقلدین حنفیہ بریلویہ قبروں پر میلے کرواتے ہیں ۔ چڑھاوے چڑھاتے ہیں ، چادریں ڈالتے ہیں ، بتائیں آپ کے امام ابو حنیفہؒ نے یہ تمام کام کیے تھے یا فرمائے تھے؟ جواب میں صحیح اور صریح باسند روایت پیش کریں ۔ (فاروق اصغر صارم) س: آپ لوگ رفع الیدین عند الرکوع کرتے ہیں ، کیا سمجھ کر کرتے ہیں ؟ فرض ، واجب ، سنت ، مستحب یا مباح ، اگر فرض واجب ہے تو دلیل نص سے ایسی ہی پیش کریں ۔ جس سے فرضیت یا وجوب ثابت ہو۔ اور اگر سنت ہے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے حکم یا دوام اور بقاء کا عمل پیش کریں ۔ لیکن ان شرطوں کے ساتھ: روایت صحیح ہو ، صریح ہو ، مرفوع ہو غیر مجروح ہو۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت کریں : صحیح ، صریح ، مرفوع ، غیر مجروح روایت کے ساتھ: 1۔وجود تراویح 2۔متصل بعد نمازِ عشاء 3۔قبل از وتر 4۔با جماعت 5۔دو دو رکعت 6۔پورا رمضان المبارک 7۔ختم قرآن فی التراویح 8۔وتر با جماعت ادا کرنا(غضنفر الٰہی ، کوٹ شاہاں ، گوجرانوالہ) ج: آپ نے کچھ شرائط کے ساتھ دو سوالوں کے جواب طلب فرمائے ہیں ۔(۱)رفع الیدین عند الرکوع۔ (۲)تراویح ۔ تو محترم ان مسئلوں کے حل سے بات بنتی نظر نہیں آتی کیونکہ قراء ت فاتحہ ، ہاتھ باندھنے ، دعائے قنوتِ وتر میں رفع الیدین و تکبیر اور دیگر کئی ایک مسائل ان دو سوالوں کے جوابوں سے حل نہیں ہوتے ، اس لیے مناسب ہے کہ آپ امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی تقلید پر بات چیت فرمائیں تاکہ مندرجہ بالا تمام مسائل حل ہو جائیں ، اس لیے آپ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی تقلید کو قرآن و سنت سے ثابت فرمائیں اور اپنی پیش کردہ شرائط کو ضرور ملحوظ رکھیں بڑی مہربانی ہو گی۔ ۴؍۱؍۱۴۲۱ھ س: تقلید مطلق واجب ہے (کتاب معیار الحق ص:۴۱، تاریخ اہل حدیث ص:۱۲۵) تقلید شخصی مباح ( جائز) ہے مقلد کسی ایک امام کو محقق سمجھ کر ہمیشہ اس کی بات مانتا رہے مگر اس تعین کو حکم شرعی نہ سمجھے ۔فتاویٰ ثنائیہ ج۱،ص:۲۵۲، معیار الحق ص:۴۱، تاریخ اہلحدیث ص:۱۲۵ داؤد غزنوی ص:۳۷۵۔ مذکورہ کتابیں اہل حدیث علماء مولانا نذیر حسین دہلوی ؒ ، مولانا ابراہیم سیالکوٹی ، مولانا ثناء اللہ امرتسری ، مولانا داؤد غزنوی کی ہیں ۔ آپ کے ہاں تقلید مطلق واجب ہو گی جبکہ آپ تقلید کو شرک کہتے ہیں ؟ ۲۔ آپ کے عوام اپنے علماء سے مسئلہ پوچھ کر عمل کرتے ہیں اور دلیل کی تحقیق نہیں کرتے وہ عوام ان علماء کے مقلد ہوئے یا نہیں ؟