کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 847
مجبوراً کھڑے ہوں ۔ باقی رہا اکیلا نمازی تو اس کے لیے شرعاً کوئی پابندی نہیں کہ دو قدموں کے مابین کتنا فاصلہ رکھے۔ اگر آپ کے پاس کوئی مرفوع ، صحیح ، صریح روایت ہو تو پیش کریں ؟ مقلدین احناف سے چند سوالات آپ نے غیر مقلد سمجھ کر ہم سے سوالات کے جوابات کتاب و سنت کی روشنی میں طلب کیے جو ہم نے دے دیے۔ آپ مقلد ہیں اور مقلد کے لیے دلیل اس کے امام کا قول و فعل ہوتا ہے لہٰذا آپ صرف اور صرف اپنے امام ابو حنیفہ ؒ کے قول و فعل کی روشنی میں ہمارے درج ذیل چند سوالات کے جوابات دیں : 1۔مقلدین احناف علماء اور قراء دینی اور قرآنی تعلیم دے کر جو تنخواہیں لیتے ہیں کیا امام ابو حنیفہ نے اس کا حکم دیا ہے ؟ صحیح اور صریح باسند دلیل پیش کریں ۔ 2۔مقلدین احناف جمعۃ المبارک کے خطبہ میں منبر پر بیٹھ کر عربی خطبہ سے پہلے جو تقریر کرتے ہیں ، بتائیں امام ابوحنیفہ ؒ نے اس طرح کیا یا فرمایا ہے؟ کسی معتبر کتاب سے سندصحیح کے ساتھ جواب دیں ۔ 3۔مقلدین احناف کی مساجد میں جمعہ کے خطبات میں عورتیں بھی حاضر ہوتی ہیں ، بتائیے آپ کے امام نے اس کا حکم دیا ہے؟ جواب صریح اور صحیح باسند روایت سے دیں ۔ 4۔مقلدین دیہاتوں اور گاؤں میں جمعہ پڑھتے اور پڑھاتے ہیں ، کیا امام ابو حنیفہؒ نے ایسا کیا تھا اور کہا تھا ؟ سند صحیح سے صراحتاً ثابت کریں ۔ 5۔با جماعت نماز ادا کرتے وقت حنفی حضرات قدم سے قدم نہیں ملاتے بلکہ فاصلے پر کھڑے ہونے کا اہتمام کرتے ہیں ، یہ امام ابو حنیفہ ؒ سے قولاً یا عملاً باسند ثابت کریں ۔ 6۔مقلدین احناف وضوء میں گردن پر سپیشل مسح کا اہتمام کرتے ہیں ، کیا اما م ابو حنیفہ ؒ نے ایسا کیا تھایا فرمایا تھا؟ سند صحیح سے ثابت کریں ۔ 7۔بارہ ربیع الاوّل کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منانے کے لیے علماء حنفیہ بریلویہ گھوڑوں ، گدھوں اور ریڑھوں وغیرہ پر سوار ہو کر سڑکوں او رگلیوں میں جلوس کی شکل میں گھومتے ہیں صحیح سند کے ساتھ ثابت کریں کہ امام ابو حنیفہؒ نے ایسا کیا یا کہا تھا؟ 8۔مقلدین حنفیہ نمازِ جنازہ کے بعد اسی جگہ ہاتھ اُٹھا کر بلند آواز سے دعا کرتے ہیں اور حاضرین آمین آمین کہتے ہیں ۔ اگر یہ کام آپ کے امام نے کیا تھا یا کہا تھا تو صحیح سند سے حوالہ دیں ۔ 9۔مقلدین حنیفہ بریلویہ میت کو کندھا دیتے وقت کلمہ شہادت کہتے ہیں ۔ کیا امام ابو حنیفہ ؒ نے ایسا کہا تھا اور کیا تھا؟