کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 83
مزید احکام سنائے گئے ہیں ۔مثلاً ﴿یٰٓاأَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اصْبِرُوْا وَ صَابِرُوْا وَرَابِطُوْا﴾ ’’ اے ایمان والو! ثابت قدم رہو اور ایک دوسرے کو تھامے رکھو اور جہاد کے لیے تیار رہو۔ (آل عمران:۲۰۰) ‘‘ پختہ ایمان کے لیے اعمال صالح کا ہونا از بس لازم ہے۔ چنانچہ ہم ایمان کی باقی شاخوں کی فہرست دے رہے ہیں کہ اہل ایمان ان کو ازبر کر کے اپنے لیے زیادہ سے زیادہ اعمال صالح کا توشہ آخرت تیار کر لیں ۔ فرمانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق جب تک آدمی ان پانچباتوں پر ایمان نہ لائے اس وقت تک وہ ایماندار ہو ہی نہیں سکتا۔ وہ یہ کہ اللہ کے سوا عبادت کے لائق کوئی نہیں اور میں یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کا رسول ہوں اور اللہ نے حق دے کر مجھے بھیجا ہے۔ موت پر ایمان ، مرنے کے بعد دوبارہ زندگی پر ایمان رکھے، تقدیر پر ایمان لائے۔(ترمذی) ۶۔ قیامت پر ایمان ۔ ۷۔ مرنے کے بعد دوبارہ جی اُٹھنا۔ ۸۔حشر پر ایمان۔ ۹۔مومنوں کے جنتی اور کافروں کے جہنمی ہونے پر ایمان۔ ۱۰۔ اللہ کی محبت سب سے زیادہ پیدا کرنا ۔۱۱۔ سب سے زیادہ اللہ کا ڈر اختیار کرنا۔ ۱۲۔ حسن ظن باللہ یعنی اللہ سے نیک اُمید رکھنا۔ ۱۳۔ اللہ پر توکل۔ ۱۴۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سب مخلوق اور اپنی جان سے بھی زیادہ محبت کرنا۔۱۵۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و تعظیم فرض سمجھنا۔ ۱۶۔دین اسلام پر ثابت قدمی۔ ۱۷۔شرعی علم کا حصول فرض ماننا۔ ۱۸۔ دین کی دعوت و تبلیغ ۔ ۱۹۔ قرآن کی عزت و تکریم ، اسے الٰہی کلام سمجھنا اور اس پر عمل کرنا۔۲۰۔ عقیدہ شرک و بدعات سے پاک اور کپڑے، جسم ، مکان سب پاک رکھنا فرض ہے۔ ۲۱۔قتال فی سبیل اللہ ۔ ۲۲۔جہاد کی تیاری۔۲۳۔دورانِ جہاد ثابت قدمی دکھانا۔۲۴۔ غنیمت سے پانچواں حصہ بیت المال میں جمع کرانا۔۲۵۔نماز پنجگانہ پر پابندی ، ایک نماز بھی چھوڑنا کفر سمجھنا۔۲۶۔زکوٰۃ کی ہر سال ادائیگی اور اس سے انکار کفر سمجھنا۔ ۲۷۔رمضان کے روزے رکھنا۔۲۸۔اعتکاف اعلیٰ درجے کی سنت مؤکدہ ہے جو کہ رمضان اور غیر رمضان دونوں میں ہوتی ہے۔ ۲۹۔حج کرنا۔ ۳۰۔غلام کو آزاد کرنا۔۳۱۔کفارہ ادا کرنا ، کسی غلطی گناہ کا فیہ یا کفارہ ادا کرنا مثلاً قتل ، ظہار ، قسم ، روزے کی حالت میں جماع ۔ ۳۲۔ نذر اور وعدے کو پورا کرنا۔۳۳۔اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنا۔۳۴۔زبان اور شرمگاہ کی حفاظت۔۳۵۔ امانت ادا کرنا فرض اور ایمان کا حصہ ہے۔۳۶۔مسلمان کے قتل سے بچنا اور تکلیف نہ پہنچانا۔۳۷۔زنا سے بچنا۔۳۸۔حرام سے بچنا۔۳۹۔حلال روزی کا اہتمام کرنا۔۴۰۔مردوں کے لیے ریشمی لباس اور سونے چاندی کے برتنوں سے بچنا۔۴۱لہو و لعب سے بچنا۔۴۲۔میانہ روی اختیار کرنا۔۴۳۔حسد مکرو فریب ، جھوٹ ، بغض سے بچنا۔۴۴۔مسلمان کی بے عزتی ، تہمت ، بہتان سے بچنا۔۴۵۔اخلاص اختیار کرنا ، ریاکاری سے بچنا۔۴۶۔نیکی پر خوش اور برائی پر ناراض ہونا۔۴۷۔توبہ کرتے رہنا۔۴۸۔عید الاضحیٰ اور حج کے موقع پر قربانی