کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 824
الْاُمُوْرِ [لقمان:۱۷][’’ اور جو مصیبت تم پر آجائے صبر کرنا(یقین مان) کہ یہ ( بڑی) ہمت کے کاموں میں سے ہے۔‘‘] ۳۔ ایک دفعہ ٹی ، وی دیکھنے کا انجام آپ کو بتایا گیا ہے اور تنبیہ کی گئی ہے کہ آیندہ ٹی وی اور اس قسم کی اشیاء نہ دیکھنا ورنہ انجام بہت برا ہو گا ۔ العیاذ باللّٰه ۔ واللہ اعلم ۳۰؍ ۸؍ ۱۴۲۳ھ س: آج سے تقریباً ڈیڑھ سال قبل میں نے یہ خواب دیکھا تھا کہ میں بیت اللہ شریف کی زیارت کر رہا ہوں اور یہی ایک ہی خواب تقریباً پانچ دفعہ نظر آیا۔ (روح الأمین ، بلتستانی) ج: آپ کے خواب کی تعبیر ناقص علم کے مطابق یہ کہ اللہ تعالیٰ عنقریب یا عنبعید آپ کو بیت اللہ الحرام کی زیارت سے مشرف فرما دیں گے عمرہ کی صورت ہو یا حج کی صورت میں ۔ ان شاء اللہ الحنان۔ لہٰذا آپ ابھی سے کوشش شروع کر دیں ۔ ورنہ اللہ تعالیٰ کسی عظیم نیکی سے آپ کو سرفراز فرمائیں گے۔ ان شاء اللہ الرحمن ۳؍ ۶؍ ۱۴۲۳ھ س: خوابوں کی تعبیر کے بارے میں رہنمائی کریں کہ کس کتاب کی مدد سے یہ علم تعبیر الرؤیا ممکن ہے ۔ خواب کے اندر پھل مثلاً امرود دیکھنا کیسا ہے؟ (محبوب الٰہی) ج: ابن سیرین کی کتاب ’’تعبیر الرؤیا ‘‘ پر اچھی ہے اس کی شرح بھی ہے کہیں سے مل جائے تو اس کا مطالعہ فرما لیں ، خواب میں پھل کھانا کشادگی رزق اور حسن عاقبت کی طرف اشارہ ہے ۔ ان شاء اللہ تعالیٰ۔ ۱۰؍ ۳؍ ۱۴۲۴ھ ٭٭٭