کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 822
کبھی گائے کا بچھڑا ہی اور کبھی کالے سے رنگ کا چھترا یا پتہ نہیں کیا بہت بڑا بن جاتا ہے ، پھر جب میں اُسے چھوڑتی ہوں تو وہ پھر مجھے مارنے کے لیے تیار ہو تا ہے کہ میرا دھیان کہیں اور ہو تو وہ موقعہ پاکر مجھے مارے یعنی کہ وہ مجھے مارنے کا ارادہ ترک نہیں کرتا ، اس کی یہ کیفیت دیکھ کر میں اُسے پھر مارنا شروع کر دیتی ہوں ۔ اور مسلسل مار رہی ہوں وہ میرے قریب بھی نہیں آ سکا ، ایک ٹکر بھی نہیں مار سکا اور میں اُسے مسلسل مار رہی ہوں کہ میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ یہ بھی بتائیں کہ کالی بھینس مارنا چاہے اور پیچھے بھاگے اور انسان بچ جائے تو اس کی کیا حقیقت ہے؟ کیا سر کے درمیان میں مانگ نکالنا فرض ہے؟ ج: تینوں خوابوں کی تعبیر کا خلاصہ یہ ہے کہ جن کو یہ خواب دکھائے گئے ہیں وہ نیک ہیں ، البتہ انہیں آیندہ کے لیے قیام اللیل کی پابندی کرنی چاہیے۔ ۲۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سر کے درمیان مانگ نکالا کرتے تھے ۔ [1]واللہ اعلم ۱۰؍ ۷؍ ۱۴۲۳ھ س: جناب میری عمر بیس (۲۰)سال ہے میں نے پچھلی رات کو ایک عجیب خواب دیکھا ، خواب میں ، میں نے دیکھا کہ میں پیشاب کر رہا تھا ، جب پیشاب ختم ہو گیا تو بعد میں میں نے دیکھا کہ پیشاب والی جگہ سے خون جاری ہوا ۔ ۲۔ دوسرا خواب مجھے کچھ اس طرح آیا کہ میرا ایک دوست ہے میں نے خواب میں دیکھاکہ میں ان کی شادی پر گیا ہوں ، بارات بھی کافی تھی تو جب ہم لڑکی کے گھر پہنچے تو اُدھر بالکل اطلاع نہیں تھی۔ ج: آپ کوئی کام خلافِ فطرت کر رہے ہیں یا کرنا چاہتے ہیں لہٰذا اس کام کو نہ کریں ورنہ انجام خطرناک ہو گا۔ ۲۔ آ پ کا دوست کوئی شادی یاکوئی اور کام خلافِ فطرت کر رہا ہے یا کرنا چاہتا ہے لہٰذا وہ اس کام کو نہ کرے ورنہ انجام ذلت و رسوائی ، جگ ہنسائی کا سامنا کرنا ہو گا۔ واللہ اعلم ۱۷؍ ۷؍ ۱۴۲۳ھ س: خواب یہ ہے کہ ایک لڑکا جس کا نام محمد ہے اور اس کے والد صاحب وفات پا چکے ہیں ۔ محمد نے خواب میں اپنے والد کو دیکھا کہ وہ میرے گلے کے ساتھ لگ کر رو رہا ہے ۔ اور کچا گوشت اس کے ساتھ ہے ۔ جس کو اس نے میرے سامنے رکھ دیا۔ ج: خواب دیکھنے والے محمد صاحب کے والد غیبت و نمیمہ کے عادی تھے اس لیے محمد کو چاہیے کہ حسب استطاعت و توفیق والد کی طرف سے صدقہ کرے ، ان کے لیے استغفار و دعاء کرے اور اگر اسے معلوم
[1] بخاری؍کتاب اللباس؍باب الفرق۔