کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 820
رہتے ہیں ۔ اس پر میرا ایک دوست کہتا ہے کہ اس کے پاس ایک گولی ہے وہ گھر جا کر تلاش کرتا ہے لیکن اُسے نہیں ملتی اور اس کے بعد آنکھ کھل جاتی ہے۔ خواب نمبر ۲: دوسرا خواب کچھ اس طرح ہے:..... کہ میں اپنی ماں ، نانی، ممانی اور کزن کے شکنجے میں بے بس پڑا ہوا ہوں ۔یہ سب لوگ مجھے مارنا چاہتے ہیں میں منہ سے بھی کچھ نہیں بولتا ، اور مزاحمت بھی نہیں کرسکتا۔ اس طرح کوئی مجھے ٹھوکریں مارنے لگتا ہے کوئی ڈنڈوں سے مجھ پر حملہ کر دیتا ہے ، جبکہ میری ماں چھری لے آتی ہے ۔ مختصر یہ کہ یہ لوگ مجھے مار مار کر ادھ موا کر دیتے ہیں مجھ میں سکت نہیں رہتی ۔ مجھے بہت زخم لگتے ہیں اور کپڑے سارے پھٹ جاتے ہیں اتنے میں میرے دائیں کندھے کے نزدیک ایک زخم ہے وہاں پر میری نانی مرچیں لگانا شروع کر دیتی ہے جس سے مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے۔ میں بہت چلاتا ہوں لیکن کسی کو مجھ پر رحم نہیں آتا۔ تھوڑی دیر گزرتی ہے کہ مجھے بھاگنے کا موقع ملتا ہے لیکن طاقت نہ ہونے کی وجہ سے میں بھاگ نہیں سکتا ، کچھ سیڑھیاں چڑھنے کے بعد میں دیوار کی دوسری طرف گر جاتا ہوں اور گرتا گردن کے بل ہوں لیکن مجھے کچھ نہیں ہوتا ۔ ساتھ ہی ایک گھر میں میں پناہ لیتا ہوں ، وہ لوگ مجھے پناہ دیتے ہیں ۔ میری نانی ماں اور کزن بہت زور لگاتے ہیں کہ وہ مجھے گھر سے نکال دیں لیکن وہ ایسا نہیں کرتے اور اس طرح میں اُن کی پناہ میں محفوظ ہوتا ہوں اور میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ ج: اس میں آپ کے اندر دینی و دنیاوی اُمور میں کمی و کوتاہی کی طرف اشارہ ہے ۔ لہٰذا آپ دینی و دنیاوی اُمور میں محنت و مستعدی سے کام لیں ، کاہلی و سستی کمی و کوتاہی ا ور لاپرواہی سے اجتناب فرمائیں ۔ ۲۔ اس میں آپ کے اپنے اقرباء رشتہ داروں کے ساتھ بر و احسان ، حسن معاملہ اور حسن سلوک سے پیش آنے میں کمی و کوتاہی یا آپ کے اقرباء رشتہ داروں کے دین سے دور ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ لہٰذا آپ اور آپ کے رشتہ دار اپنی اپنی اصلاح فرما لیں ۔ واللہ اعلم ۱۸؍ ۴؍ ۱۴۲۴ھ س: میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک باغ میں ہوں ، باغ میں تمام درخت ایک سائز کے ہیں اور شاید ہر درخت کے نیچے ایک نوجوان لڑکا ہے ، میں ایک درخت کے پاس جاتی ہوں تو اس درخت والا نوجوان لڑکا مجھے کہتا ہے کہ میر ے سونے کے پر ہیں اگر کہو تو دکھاؤں ؟ میں اُسے کہتی ہوں کہ دکھاؤ؟ پھر وہ لڑکا بیٹھا تو درخت کے نیچے ہوتا ہے لیکن پتہ نہیں وہ کیا کرتا ہے جہاں درخت کا تنا ختم ہوتا ہے اور شاخیں شروع ہوتی ہیں وہاں پر دو سونے کے پر ہوتے ہیں جو چوڑائی میں کم اور لمبائی میں تقریباً تین چار ہاتھ ہوتے ہیں ۔ وہ بننا