کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 819
خلافِ قانون ہاتھ کی اندروالی سائیڈ یعنی تلی میں انگوٹھے کے قریب موٹے ماس سے فوراً ایک بڑا سرنج خون کا نکال لیتا ہے کہ یہ ٹھیک ہے میں روئی سے اس جگہ کو دبا کر رکھتا ہوں پھر وہ ٹھیک ہو جاتی ہے بچہ بھی ٹھیک ہوجاتا ہے ۔ یاد رہے کھیت ہمارا ضلع گوجرانوالہ میں ہے چاہیے والا گاؤں میں لیکن جو ڈاکٹر علاج کرتا ہے وہ فیصل آباد میں رہتا ہے یہ بھی بات سامنے رکھیں ہم بھی مستقل طور پر رہائش فیصل آباد میں اختیار کر چکے ہیں ۔ ساتھ کوئی ایسی کتاب کا نام بتائیں جس میں خوابوں کی تعبیروں کے بارے میں آدمی جان سکے یعنی اس علم میں ماہر ہو سکے کتاب اُردو میں ہونی چاہیے۔ نوٹ: …خواب نمبر ۲ میں ایک بات رہ گئی وہ یہ ہے کہ میں آموں کے درخت کے نیچے سے ایک بڑا آم اُٹھاتا ہوں ایک اور پڑا ہے بھائی کہتا ہے یہ بھی اُٹھا لے لیکن میں نہیں اُٹھاتا اور درخت پر ایک بڑے آم کی طرف دیکھتا ہوں جو آم اُٹھاتا ہوں وہ میں کھاتا بھی ہوں ۔ ج: خواب نمبر ۱ ، خواب نمبر ۲ دونوں خوابوں کی تعبیر یہی فی الحال ذہن میں آرہی ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو دین و دنیا میں ترقی عطا فرمائیں گے ۔ ان شاء اللہ تعالیٰ ۔ البتہ اس سلسلہ میں کچھ آزمائش ہے جس سے آپ بال بال بچ جائیں گے۔ ان شاء اللہ تبارک و تعالیٰ۔ تعبیر رؤیا کے موضوع پر ابن سیرین کی کتاب قدیم و مشہور ترین ہے اس کا مطالعہ فرمائیں پھر کتب احادیث میں ایک مستقل عنوان ہوتا ہے ’’کتاب تعبیر الرؤیا ‘‘ اس کا مطالعہ بھی فائدہ سے خالی نہیں ۔ ۲۶؍ ۲؍ ۱۴۲۴ھ س: میں اپنے دوستوں سے ملنے جاتا ہوں اور ہم پروگرام بناتے ہیں شکار کا ۔ جب ہم شکار کھیلنے جاتے ہیں تو پہلے پہل ہمیں کوئی شکار نہیں ملتا۔ کافی دیر تک ہم تلاش کرتے رہتے ہیں ، پھر ہم لوگ مشورہ کرتے ہیں کہ تھوڑی دیر اور دیکھتے ہیں اگر کوئی شکارملتا ہے تو ٹھیک ہے نہیں تو چلتے ہیں ۔ ابھی ہم یہ باتیں کر ہی رہے ہوتے ہیں کہ یکا یک شمال کی جانب سے ایک خوبصورت مور نمودار ہوتا ہے اور میں کہتا ہوں کہ اس کو شکار کرتے ہیں کہ اچانک ایک اور مور مغرب کی جانب سے نمودار ہوتا ہے دونوں مور کافی بلندی پر ایک دوسرے سے ملتے ہیں میرے ہاتھ میں گن ہے اور میں انہیں شکار کرنا چاہتا ہوں کہ کیا دیکھتا ہوں کہ ہماری قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وسیم اکرم ، شاہد آفریدی اور وقار یونس بھی اُن موروں کے ساتھ اُسی بلندی پر موجود ہیں ۔ لیکن مجھے اُن کھلاڑیوں سے کوئی دلچسپی نہیں مجھے تو صرف موروں کو شمار کرنے سے دلچسپی ہے ۔ میرے پاس ایک ہی گولی ہوتی ہے ۔ خیر میں گن سیدھی کرتا ہوں اور نشانہ لے کر فائر کر دیتا ہوں ۔ لیکن گولی کے شرلے میری آنکھوں کے سامنے شکار تک پہنچنے سے پہلے ہی نیچے گر جاتے ہیں مور اور کھلاڑی گولی چلنے کے بعد بھی اپنی جگہ پر ہی