کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 818
۴۔ ایک دفعہ گھر ضرور آئے گا ۔ان شاء اللہ العزیز۔ ۵۔ دشمن کی قید سے رہا ہو کر اپنے وطن آئے گا ۔ ان شاء اللہ العزیز۔ واللہ اعلم ۲۲؍ ۷؍ ۱۴۲۱ھ س: میرے تین چار دوستوں نے خواب میں مجھ کو دیکھا ہے کہ میں نے داڑھی کٹوا دی ہے میری بیوی نے بھی خواب میں اسی طرح دیکھا ۔ اس خواب کی کیا تعبیر ہو گی؟ ج: کوئی دینی خامی ہے جسے دور کرنا آپ کے لیے ضروری ہے۔ ۱۴؍ ۸؍ ۱۴۲۱ھ س: خواب میں دیکھ رہا ہوں کہ اپنے گھرمیں بکرا ذبح کر رہا ہوں ۔ پھر جب مسجد میں نماز پڑھنے جاتا ہوں تو وہاں بھی بہت زیادہ بکرے ہیں اور اُن میں ایک بہت خوبصورت بکرا ہے ۔ میں ایک لڑکے سے پوچھ رہا ہوں کہ یہ کسی نے صدقہ دیا ہے ۔ وہ لڑکا اس خوبصورت بکرے کو ذبح کرنے لگتا ہے تو میں اُسے روکتا ہوں کہ میں ذبح کرتا ہوں جب میں بسم اللہ اللہ اکبر کہہ کر چھری پھیر دیتا ہوں اور کھال بھی اُتارتا ہوں تو میری آنکھ کھل جاتی ہے ، آپ مہربانی فرما کر اس خواب کی تعبیر بتا دیں ۔ (عبدالحمید چنے والے ، نکا چوک ، گوجرانوالہ) ج: اشارہ ہے کہ آپ یا آپ کی اولاد سے کوئی دین کی خاطر کوئی مالی یا جانی قربانی دے چکے ہیں یا آیندہ مستقبل میں اللہ تعالیٰ اس کی توفیق عطا فرمائیں گے ان شاء اللہ سبحانہ و تعالیٰ ۔ ۱۲؍ ۱؍ ۱۴۲۴ھ س: خواب نمبر ۱:.....ہمارا ایک کھیت ہے اس کو پانی میری بیگم لگا رہی ہے کھیت کا کچھ حصہ پانی سے بھرا ہوا ہے اور باقی کو پانی لگ رہا ہے ۔ قریب ہماری ایک بطخ پھر رہی ہے کہ اچانک ایک چیل آتی ہے ایسے محسوس ہوتا ہے وہ کھیت کے ہمسایوں کا کوئی جانور ہے وہ ہماری بطخ کو قریب گندے پانی کی نالی میں ڈبو رہی ہے بیگم مجھے پکار پکار کر بتا رہی ہے اور ساتھ ہنس بھی رہی ہے لیکن میں خاموشی سے دیکھ رہا ہوں اور بیگم سے پانی کے بارے میں پوچھ رہا ہوں کل کھیت کہاں تک پانی سے بھرا تھا اور آج کہاں سے شروع ہو گا ، اس کے بعد بیدار ہو جاتا ہوں اور وضو کر کے تہجد پڑھنا شروع کر دیتا ہوں ۔ خواب نمبر۲:.....میں اپنے کھیت میں آموں کے درخت جو کہ دو یا تین عدد ہیں جاتا ہوں کھیت میرا ہے لیکن رکھوالی میرے تایا زاد کا بیٹا اور اس کا بیٹا یعنی بھتیجا کر رہا ہے ۔ قریب میرا بیٹا کھیل رہا ہے ، ابھی پونے دو سال عمر ہے اور نام ہے محمد ۔ رشتے دار بہنیں وغیرہ بھی موجود ہیں خاص دوست بھی موجود ہیں کہ اچانک بیٹے کی طبیعت خراب ہو جاتی ہے پیچش، کھانسی، اُلٹیاں اور سینے کی درد وغیرہ ۔ ڈاکٹر آتا ہے کہتا ہے فوری خون کی ضرورت ہے سب خون دینے کے لیے تیار ہیں خاص کر دوست فوراً اپنے اپنے بازو آگے بڑھاتے ہیں لیکن ڈاکٹر اچانک میرا ہاتھ پکڑتا ہے اور