کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 816
ج: آپ کو اللہ تعالیٰ نے کسی گندے اعتقاد ، قول ، عمل یا معاملے سے بچا لیا ہے یا بچا لے گا ۔ ان شاء اللہ سبحانہ و تعالیٰ ۔ یہ بھی ہو سکتا ہے آپ وفاء کا خون کر رہے ہوں یا آیندہ کریں ۔ ۱۰؍ ۴؍ ۱۴۲۴ھ س: بعد نمازِ فجر دیکھا میں ایک گولی چوس کر ہوا میں اُڑتا ہوں ، پریوں کے دیس میں چلا جاتا ہوں اور پھر وہاں سے ابابیل نما پرندہ اپنے دامن میں سمیٹ کر واپس آتا ہوں اور پرندہ مجھ سے بھاگنے کی کوشش کرتا ہے مگر میں نے اس کو اپنے دامن میں قابو کر رکھا ہے ۔ (ابو جابر ، ایبٹ آباد) ج: اشارہ ہے کہ تہجد باقاعدگی سے پڑھا کریں ۔ ۱۰؍ ۳؍ ۱۴۲۲ھ س: میں نے خواب میں بے شمار لوگوں کو نماز پڑھائی جو کہ نمازِ عشاء ہے ۔ امام صاحب سے تعارف نہ تھا مگر انہوں نے مجھے جماعت کروانے کے لیے مصلی کی طرف اشارہ کیا ، نیز پہلی صف میں کھڑے احباب میں میرے ایک دوست نعیم الرحمن ہیں جو فی الحال سرگودھا کے مرکز الدعوۃ کی طرف سے مسؤل ہیں اور حافظ عبدالرحمن مکی صاحب کو دائیں طرف دیکھتا ہوں ۔ ۲۔ میری ملاقات میرے والد گرامی اور علامہ احسان الٰہی ظہیر شہیدؒ ، حبیب الرحمن یزدانی شہیدؒ سے ہوئی ، اکٹھے کھانا کھایا ۔(ابو بکر حازمی ، امریکہ) ج: دونوں خوابوں میں اشارہ ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سے دین کا کوئی کام لیں گے۔ ۱۲؍ ۷؍ ۱۴۲۲ھ س: میں جامعہ میں پڑھتی ہوں تو اُدھر رات کو مجھے خواب آیا کہ جامعہ کی ساری لڑکیاں مجھے تنگ کرتی ہیں ، تو مجھے ایک آواز آتی ہے یہ پتہ نہیں چلا کہ اُن لڑکیوں میں سے کسی کی تھی یا کسی اور کی تھی آواز آتی ہے کہ اسے تنگ نہ کرو اس کا ذکر یا تعلق اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابیات میں ہوتا ہے ۔پھر میری آنکھ کھل گئی۔ اور ایک سوال جنات کے متعلق :… کیا جنات انسان میں داخل ہو کر بولتے بھی ہیں ؟ اور کیا کسی عامل سے تعویذ لے کر پینا جائز ہے یا نہیں ؟ ج: یہ خواب دیکھنے والی خاتون نیک ہے ، اسے چاہیے نیکی میں مزید اضافہ کرے۔ جن اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہے اللہ تعالیٰ نے انہیں نارو آگ سے پیدا فرمایا ہے ۔ [﴿وَالْجَآنَّ خَلَقْنَاہُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَّارِ السَّمُوْمٍ﴾[الحجر:۲۷] ’’اور اس سے پہلے جنات کو ہم نے لو والی آگ سے پیدا کیا۔‘‘] انسان کو تنگ بھی کر سکتے ہیں ، انسان کے اندر داخل ہو کر یا داخل ہوئے بغیر بول سکتے ہیں ۔ تعویذ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم