کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 815
شاید دکھائے بھی لیکن یاد نہیں ۔ اور صرف ایک صحابی کا نام یاد ہے اُن کا نام عمرو بن جموح تھا۔ جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لنگڑے صحابی تھے۔ خواب سے پہلے مجھے اُن کے بارے میں کچھ پتہ نہیں تھا لیکن خواب کے دو ماہ بعد میں نے اُن کے بارے میں پڑھا کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے اور ایک جنگ میں شہید ہوئے تھے۔ تو وہ میرے خواب میں آئے اور ہمارے گھر آتے ہیں میرے لیے کارڈ لے کر کہ حضرت عیسیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی شادی ہے تو آپ کو بلایا ہے۔ دیکھا میں نے اُن کو بھی نہیں ۔ ۵۔ میں ایک پودے سے بہت سے لیموں توڑتی ہوں اور اُس کے لیموں آدھے کچے تھے اور آدھے پکے۔ اور میں اُن کو توڑ کر بہت خوش ہوتی ہوں ۔ میں اپنے دل میں سوچتی ہوں کہ یہ کچے ہیں میں ان کو کیوں توڑ رہی ہوں لیکن پھر بھی میں توڑتی ہوں اور توڑ کر بہت خوش ہوتی ہوں ۔ ج: ایمان و عمل صالح پر خاتمہ اور اُخروی فلاح و بہبود کی طرف اشارہ ہے ۔ لہٰذا لوگوں کو قیام اللیل کی پابندی کرنی چاہیے۔ ۲۔ تعلق باللہ اور دینی رفعت و بلندی کی طرف اشارہ ہے۔ ۳۔ اللہ تعالیٰ آپ کے بھائی کو جہاد فی سبیل اللہ کا اور آپ کو ان کی معاونت کا موقع فراہم کرے گا ان شاء اللہ تعالیٰ۔ ۴۔ صالحین کا ساتھ نصیب ہو گا ۔ ان شاء اللہ تعالیٰ ۔ البتہ اطاعت اللہ اور اطاعت الرسول صلی اللہ علیہ وسلم میں کچھ کمی ہے اسے پورا فرمائیں ۔ ۵۔ ﴿وَاٰخَرُوْنَ اعْتَرَفُوْا بِذُنُوْبِھِمْ خَلَطُوْا عَمَلًا صَالِحًا وَّ اٰخَرَ سَیِّئًا ط عَسَی ا للّٰه اَنْ یَّتُوْبَ عَلَیْھِمْ ط اِنَّ ا للّٰه غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ o﴾[التوبۃ:۱۰۲][’’اور کچھ اور لوگ ہیں جو اپنی خطا کے اقراری ہیں جنہوں نے ملے جلے عمل کیے تھے کچھ بھلے اور کچھ برے ، اللہ سے اُمید ہے کہ ان کی توبہ قبول فرمائے بلاشبہ اللہ تعالیٰ بڑی مغفرت والا بڑی رحمت والا ہے۔‘‘] س: خواب یہ ہے کہ میں دیکھتا ہوں ایک بہت دہشت ناک اور بہت بڑا کتا مجھے کاٹنے کے لیے میر ے ساتھ چمٹ جاتا ہے اور کاٹنے کی کوشش کرتا ہے ، میرے ہاتھ میں اُسترا ہے اور میں اس کے گلے پر چلا دیتا ہوں اور وہ یک دم زمین پر گر جاتا ہے۔ استاذ محترم! اس سے پہلے دو تین بار یہ کتا میں نے خواب میں دیکھا تھا مجھے کاٹنے کی کوشش کرتا ہے لیکن میں بچ جاتا ہوں ۔