کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 81
زبان کے اعمال کاتعلق ایمان کی سات شاخوں سے ہے: ۱۔توحید کا اقرار ۲۔تلاوت قرآن ۳ ۔علم کو سیکھنا ۴ ۔علم کو سکھانا ۵۔دعا ۶۔ذکر و استغفار ۷۔بے ہودہ کلام سے بچنا بدن کے اعمال کا تعلق ایمان کی (۳۸) شاخوں سے ہے۔ ان میں سے کچھ کا تعلق اعیان سے ہے اور وہ (۱۵) ہیں ۔ ۱۔حسی اور حکمی طہارت ۲۔ستر کو ڈھانپنا ۳۔فرض و نفل نماز ۴۔زکوٰۃ ۵۔گردنوں کو آزاد کرنا ۶۔سخاوت ۷۔فرض و نفل روزہ ۸۔حج و عمرہ ۹۔طواف ۱۰۔اعتکاف ۱۱۔لیلۃ القدر کو تلاش کرنا ۱۲۔دین کے لیے ہجرت ۱۳۔نذر کو پورا کرنا ۱۴۔قسموں میں کوشش کرنا ۱۵۔کفارہ کو ادا کرنا کچھ کا تعلق بالتبع ہے اور وہ چھ شاخیں ہیں : ۱۔نکاح کے ساتھ پاک دامنی اختیار کرنا۔ ۲۔اہل و عیال کے حقوق ادا کرنا ۔ ۳۔والدین سے نیکی کرنا ۔ ۴۔اولاد کی تربیت کرنا۔ ۵۔صلہ رحمی کرنا۔ ۶۔بڑوں کی اطاعت یا غلاموں سے نرمی کرنا۔ کچھ کا تعلق عوام سے ہے اور یہ سترہ (۱۷) شاخیں ہیں : ۱۔عدل کے ساتھ امارت کا قیام۔ ۲۔جماعت کی متابعت۔ ۳۔اہل امر کی اطاعت ۔ ۴ ۔لوگوں کے درمیان اصلاح کرانا۔ ۵۔نیکی پر تعاون۔ ۶۔حدود کو قائم کرنا۔ ۷۔جہاد ۸۔امانت کو ادا کرنا۔ ۹۔قرض کو ادا کرنا۔ ۱۰۔ہمسایہ کا احترام کرنا۔