کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 808
درست ہے یا نہیں ؟ کچھ احباب کہتے ہیں کہ طاغوت کی بنیاد محکمہ تعلیم ہی ہے اور یہاں سے ہی سب طاغوت تیار ہوتے ہیں اور پھر اللہ کے احکامات کے خلاف باتیں کرتے ہیں ، اس لیے ان کی اور فوج پولیس وغیرہ کی نوکری درست نہیں کیا یہ موقف درست ہے؟ کیا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا گستاخ واجب القتل ہے ؟ اگر ہے تو دلیل دیویں اور اگر نہیں تو بھی؟ (ظفر اقبال ، نارووال) ج: درست ہے بشرطیکہ وہ خلاف شرع اُمور کی تردید کرتا جائے اور کسی خلاف شرع قول و عمل میں شمولیت نہ کرے۔ اگر یہ گستاخی ارتداد کے زمرہ میں آ جائے تو سزا قتل ہے ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: (( مَنْ بَدَّلَ دِیْنَہٗ فَاقْتُلُوْہُ)) [1] [’’جو اپنا دین بدلے اس کو قتل کر دو۔‘‘]۲۲؍ ۶؍ ۱۴۲۳ھ س: وعظ و تقریر سے پہلے بعض لوگ نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم أما بعد پڑھتے ہیں کیا یہ لفظ مسنون ہیں ؟ (محمد یونس شاکر) ج: حمد و ثناء اور اما بعد مسنون ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔[2] س: مذہب کی تعریف کیا ہے؟ (محمد یونس شاکر) ج: مذہب سے مراد دین ہے ۔ تو اس کا مطلب ہے اللہ تعالیٰ نے جو چیزیں اپنے انبیاء و رسل علیہم السلام پر بذریعہ وحی نازل فرمائی ہیں ۔ ۶؍ ۱؍ ۱۴۲۴ھ س: کیا امام حسن بصری مدلس ہیں اور ابن لہیعہ ضعیف ہیں ؟ (محمد حسین کراچی) ج: ہاں دونوں باتیں درست ہیں ۔ ۱۷؍ ۱۰؍ ۱۴۲۲ھ س: فن تدلیس کے بارے میں چند لوگ کہتے ہیں فن تدلیس نہیں ہے کیا یہ صحیح ہے؟ (محمد حسین بن عبدالصمد) ج: فن تدلیس کے بارے میں چند لوگوں کا کہنا ’’فن تدلیس نہیں ہے۔‘‘ درست نہیں ۔ چنانچہ اصول حدیث کی کتب میں اس موضوع پر مستقل عنوان اور مستقل ابحاث ہیں نیز اس فن میں مستقل رسالے اور کتب موجود ہیں ۔ ۱۷؍ ۱۰؍ ۱۴۲۳ھ س: ان عبارتوں کا ترجمہ فرما دیں : (( عن ابی قیس عن ھزیل بن شرحبیل عن المغیرۃ انہ علیہ السلام مسح علی جوربیہ و نعلیہ ثم ذکر عن مسلم انہ ضعف الخبر و قال ابو قیس الاودی و ھزیل
[1] بخاری؍کتاب استتابۃ المرتدین؍ باب حکم المرتد والمرتدۃ۔ ترمذی؍کتاب الحدود؍باب فی المرتد۔ [2] مسلم ؍ الجمعۃ ؍ باب تخفیف الصلاۃ والخطبۃ۔