کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 79
حقیقت کو نہیں پا سکتی ۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿لَیْسَ کَمِثْلِہٖ شَیْئٌ ج وَّھُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ﴾ [الشورٰی:۱۱] ’’ کائنات کی کوئی چیز اس کے مشابہ نہیں ،وہ سب کچھ سننے والا اور دیکھنے والا ہے۔‘‘ اسماءِ حسنیٰ: سارے اچھے نام اللہ کے ہیں ، اس کے ننانوے نام ہیں ، جو ان ناموں کی حفاظت کر لے جنت میں جائے گا۔ اس کے علاوہ بھی اللہ تعالیٰ کے نام ہیں اور یہ بات حدیث سے ثابت ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَلِلّٰہِ الْأَسْمَآئُ الْحُسْنٰی فَادْعُوْہُ بِھَاص﴾ [الاعراف:۱۸۰] ’’اللہ تعالیٰ کے سارے اچھے نام ہیں ، پس اس کو اچھے ہی ناموں سے پکارو۔‘‘ بعض اسماء حسنٰی یہ ہیں : الواحِد، الأحد، الصَّمد، القیُّوم ، الحالِق، المُصَوِّر، الرَّحمٰن، الرَّحیم، اللَّطیف، الرَّزَّاق، الوَاسِع، العَظِیم، العَزِیز، الحَکِیم، العَلِیم، الحَافِظ، الھَادِی، المحیِی، المُمِیتُ، الوَارِث [الواحِد: اکیلا۔ الأحد۔تنہا الصَّمد: بے نیاز۔ القیُّوم :کائنات کو سنبھالنے والا۔ الخالِق:پیدا کرنے والا۔ المُصَوِّر: نقش و صورت بنانے والا۔ الرَّحمٰن: انتہائی رحمت کرنے والا۔ الرَّحیم: مسلسل رحمت کرنے والا۔ اللَّطیف: لطف،نرمی اور مہربانی کرنے والا۔ الرَّزَّاق: رزق رسانی کرنے والا۔ الوَاسِع: فراخی اور دسترس والا۔ العَظِیم: عظمت و بڑائی والا۔ العَزِیز: زبردست و غالب۔ الحَکِیم: سراپاحکمت و دانائی رکھنے والا۔ العَلِیم: ہر چیز کا اچھی طرح علم رکھنے والا۔ الحَافِظ: حفاظت و نگہداشت کرنے والا۔ الھَادِی: راہنمائی اور ہدایت کرنے والا۔ المحیِی: زندگی عطا کرنے والا۔