کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 777
ہرقل کو مکتوب لکھاتو اس میں تھا:((سَلَامٌ عَلیٰ مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی)) [1] ۵۔سلام اور جواب کی دلیل ہے:﴿فَحَیُّوْا بِاَحْسَنَ مِنْھَا أَوْ رُدُّوْھَا﴾[النسآء:۸۶] [’’اور جب تمہیں سلام کیا جائے تو تم اس سے اچھا جواب دو یا انہی الفاظ کو لوٹا دو۔‘‘]وعلیکم السلام والی احادیث۔ [2] [’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہود اور نصاریٰ کو سلام کرنے میں پہل مت کرو جب تم ان میں سے کسی کو راستہ میں ملو تو اسے راستے کے تنگ تر حصے پر جانے پر مجبور کرو۔‘‘][3]ابراہیم علیہ السلام کا قول ﴿سَلَامٌ فَمَا لَبِثَ اَنْ جَآئَ بِعِجْلٍ حَنِیْذٍ﴾[ھود:۶۹] [’’انہوں نے سلام کا جواب دیا اور بغیر کسی تاخیر کے گائے کا بھنا ہوا بچھڑا لے آئے۔‘‘]اور یہود و نصاریٰ کے سلام کے جواب والی احادیث۔[’’جب تمہیں اہل کتاب سلام کریں تو تم صرف وَعلیکم کہا کرو۔‘‘][4] س:…السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ کے ساتھ مغفرتہ کے الفاظ ثابت ہیں یا نہیں دلیل دیں ؟ (قاسم بن سرور) ج:…مغفرتہ کے لفظ ثابت ہیں ۔[’’پھر ایک اور شخص آیااور بولا السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ و مغفرتہ۔ پس حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چالیس نیکیاں ہوئیں ، فرمایا فضائل اسی طرح ہوتے ہیں ۔‘‘][5] ۱۰؍۳؍۱۴۲۲ھ س…کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مصافحہ کرتے ہوئے ہاتھ چومنے سے منع کیا ہے؟ آپ نے اس کے جواب میں حضرت انس رضی اللہ عنہ کی حدیث پیش کی جو ترمذی کی ہے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف بوسہ لینے سے بلکہ التزام سے بھی اور اس کے علاوہ جھکنے سے بھی منع کیا ۔ میں تو الحمد للہ حدیث پڑھ کر مطمئن ہو گیا لیکن بریلوی بھائی نے مجھے یہودیوں کے بارہ میں بتایا کہ وہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کچھ سوالات کیے اور جوابات ملنے کے بعد انہوں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ بھی چومے بلکہ پاؤں بھی ۔ یہ بھی ترمذی کی حدیث ہے۔ اس بریلوی کا کہنا ہے کہ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کرنا ہوتا تو آپ اُن کو بھی منع کر دیتے کہ نہیں یہ چومنا اور جھکنا ہمارے دین میں جائز نہیں ہے یا یہ ہے کہ ! ان میں کون سی حدیث پہلے کی ہے اور کونسی بعد کی ؟ یا کونسی
[1] بخاری؍کتاب بدء الوحی؍ حدیث:۷۔ [2] جامع ترمذی؍ابواب الاستئذان؍باب کیف رد السلام۔ [3] مسلم؍کتاب السلام؍باب النھی عن ابتداء اھل الکتاب باالسلام و کیف یرد علیھم۔ [4] بخاری؍کتاب الاستئذان ؍ باب کیف یرد علی اہل الذمۃ السلام۔ مسلم ؍کتاب السلام ؍ باب النھی عن ابتداء اھل الکتاب بالسلام۔ [5] سنن ابی داؤد؍کتاب الادب؍باب کیف السلام۔