کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 772
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہر تصویر بنانے والا جہنمی ہے اس کی ہر تصویر کے بدلے میں جو اس نے بنائی ہوگی ایک شخص بنایا جائے گا جو اسے جہنم میں عذاب دے گا۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا پس اگر تم نے تصویر ضرور ہی بنانی ہو تو درخت کی اور ایسی چیز کی تصویر بناؤ جس میں روح نہ ہو۔ ‘‘][1] ۲۵ ؍ ۱۱ ؍ ۱۴۲۳ھ س: تصویر کا کیا حکم ہے پیسوں اور کارڈ پر لگنے والی تصویر اگر جیب میں ہو تو کیا نماز ہوجاتی ہے؟ (محمد شکیل ، فورٹ عباس) ج: ذی روح چیز کی تصویر حرام و ناجائز ہے۔ نماز میں تصویر یا تصویر والے کی عبادت و پوجا نہ ہورہی ہو تو نماز ہوجاتی ہے۔ ۱۲ ؍ ۱۰ ؍ ۱۴۲۱ھ س: ! کیا تقریر کرتے ہوئے خطیب صاحب کی تصویر بنانا جائز ہے یا جلسہ میں مووی بناسکتے ہیں اور مسجد کے اندر دینی پروگرام کی مووی بنائیں تو کیا حکم ہے؟ 2۔گھر میں ٹی وی رکھ سکتے ہیں دیکھ سکتے ہیں یا نہیں ؟ (ڈاکٹر محمد حسین، چیچہ وطنی) ج: 1۔ مسجد میں یا مسجد سے باہر، گھر میں یا گھر سے باہر، دکان میں یادکان سے باہر، فیکٹری و کارخانہ میں یا فیکٹری و کارخانہ کے باہر اور شادی و خوشی یا غمی و افسوس کے مواقع پر۔ الغرض ذی روح کی تصویر بنانا یا بنوانا اپنے پاس رکھنا حرام اور ناجائز ہے۔ دلیل صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی احادیث ہیں ۔ 2۔قرآن و سنت کی رو سے ٹیلی ویژن نہ رکھ سکتے ہیں نہ دیکھ سکتے ہیں ۔ کیونکہ اس میں ذی روح کی تصاویر ہوتی ہیں ۔ جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب ذی روح کی تصویر دیکھتے تو اسے توڑ پھوڑ دیتے تھے۔ اس لیے ٹیلی ویژن ناجائز اور حرام ہے۔ [ ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن لوگوں سے شدید ترین عذاب تصویریں اتارنے والوں کو ہوگا۔ ‘‘[2]]۲۹ ؍ ۸ ؍ ۱۴۲۳ھ س: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہوکر جوتا پہننے سے منع فرمایا ہے کہتے ہیں کہ یہ تسمے والے جوتوں کے بارے میں ہے، عام جوتوں کے بارے نہیں ؟ وضاحت فرمائیے؟ (محمد یونس ، نوشہرہ ورکاں ) ج: حدیث کے لفظ: (( نَھٰی رَسُوْلُ ا للّٰه صلی ا للّٰه علیہ وسلم أَنْ یَّنْتَعِلَ الرَّجُلُ قَائِمًا ۔)) [ ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہوکر جوتا پہننے سے منع فرمایا۔ ‘‘ ] [3]ہر قسم کے جوتوں کو شامل ہے۔ جیسے لفظ: (( اِذَا انْتَعَلَ
[1] صحیح بخاری ؍ کتاب البیوع ؍ باب بیع التصاویر ، صحیح مسلم ؍ کتاب اللباس ؍ باب لا تدخل الملائکۃ بیتا فیہ کلب۔ [2] بخاری ؍ کتاب اللباس ؍ باب عذاب المصورین یوم القیامۃ ، مسلم ؍ کتاب اللباس ؍ باب لا تدخل الملائکۃ بیتًا فیہ کلب۔ [3] سنن ابن ماجہ ؍ کتاب اللباس ؍ باب الانتعال قائمًا ۔