کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 771
ہیں ، جیسا کہ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا والی حدیث سے واضح ہے۔ واللہ اعلم۔ [ ’’ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر سے تشریف لائے اور میں نے گھر کی ڈیوڑھی یا طاقچے پر ایک پردہ ڈالا ہوا تھا جس میں تصویریں تھیں ، پس جب اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا تو آپ کے چہرے کا رنگ بدل گیا اور فرمایا: اے عائشہ! قیامت والے دن اللہ کے ہاں سب سے زیادہ سخت عذاب ان لوگوں کو ہوگا جو اللہ کی پیدا کی ہوئی چیزوں میں اس کی نقل کرتے ہیں ۔ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں پس ہم نے اس پردے کو کاٹ دیا اور اس سے ایک یا دو تکیے بنالیے۔ ‘‘[1] ’’ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جبریل نے کسی ایک گھڑی میں ان کے پاس حاضر ہونے کا وعدہ کیا ، پس وہ گھڑی تو آگئی ، لیکن جبریل نہیں آئے۔ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں اور آپ کے ہاتھ میں ایک لاٹھی تھی پس آپ نے اسے اپنے ہاتھ سے پھینک دیا اور آپ کی زبان مبارک پر یہ الفاظ تھے: اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا اور نہ اس کے رسول۔ پھر آپ نے نظر دوڑائی تو دیکھا کہ آپ کی چارپائی کے نیچے ایک کتے کابچہ ہے ، تو فرمایا یہ کتا کب اندر گھس آیا ہے؟ (عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں ) تو میں نے کہا: اللہ کی قسم! مجھے تو اس کا پتہ نہیں ۔ پس آپ نے اس کے متعلق حکم دیا اور اسے باہر نکالا گیا تو اس کے بعد جبریل آئے۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے مجھ سے وعدہ کیا تھا میں تمہارے لیے بیٹھا رہا، لیکن تم آئے نہیں ، تو جبریل نے عرض کیا: مجھے اس کتے نے روک رکھا جو آپ کے گھر میں تھا۔ ہم اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا کوئی تصویر ہو۔ ‘‘][2] ۲۹ ؍ ۷ ؍ ۱۴۲۳ھ س: حدیث مبارکہ میں آتا ہے کہ جس گھر میں تصویر ہو اس گھر میں رحمت کافرشتہ نہیں آتا، اگر کوئی گھر میں ایسی تصویر لٹکائی ہو جس میں مسجد نبوی، بیت اللہ شریف اور اس کے اردگرد جو آدمی طواف کررہے ہوں ان کی شکلیں بنائی ہوئی ہوں تو کیا یہ تصویر بھی اس تصویر میں شامل ہوگی؟ (حافظ خالد محمود) ج: آپ لکھتے ہیں : ’’ بیت اللہ شریف اور اس کے اردگرد جو آدمی طواف کررہے ہوں ان کی شکلیں بنائی ہوئی ہوں تو کیا یہ تصویر بھی اس تصویر میں شامل ہوگی؟ ‘‘ ہاں ! شامل ہوگی بلکہ ہر ذی روح کی تصویر خواہ ہاتھ سے بنائی گئی ہو خواہ کیمرہ سے ممنوع تصویر میں شامل ہے۔ [ ’’ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے
[1] صحیح بخاری؍ کتاب اللباس؍ باب ماوطیٔ من التصاویر، صحیح مسلم؍ کتاب اللباس؍ باب لا تدخل الملائکۃ بیتا فیہ کلب [2] صحیح مسلم ؍ کتاب اللباس والزینۃ ؍ باب لا تدخل الملائکۃ بیتا فیہ کلب