کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 748
اس کے لیے نور اور روشنی ہو گی۔ (رواہ حاکم) (۲)ہر چیز کے لیے دل ہے اور قرآن مجید کا دل سورۂ یٰسین ہے جو کوئی ایک بار پڑھے گا اس کو دس قرآن پڑھنے کا ثواب ملے گا۔(ترمذی) (۳)قرآن مجید میں ایک سورت ہے جس کی تیس آیتیں ہیں جو اسے پڑھے گا یہ سورت اس آدمی کے لیے یہاں تک شفاعت کرے گی کہ وہ بخش دیا جائے گا اور وہ سورۂ ملک ہے۔(ابن حبان ، حاکم) (۴)جو کوئی سورۂ ملک پڑھے گا اللہ اس کو عذابِ قبر سے بچائے گا۔ (محمد یونس شاکر ، نوشہرہ ورکاں ) ج: یہ حدیث حسن ہے ۔ محدث وقت شیخ البانی رحمہ اللہ تعالی نے التعلیق الرغیب میں اسے حسن قرار دیا ہے۔[1] (۲)یہ روایت ضعیف ہے ۔ محدث عصر شیخ البانی رحمہ اللہ تعالیٰ نے تعلیق المشکاۃ میں اسے ضعیف لکھاہے۔[2] (۳)یہ حدیث بالفاظ :((إِنَّ سُوْرَۃً فِی الْقُرْآنِ ثَـلَاثُوْن آیَۃً شَفَعَتْ لِرَجُلٍ حَتّٰی غُفِرَلَہٗ ،وَھِیَ تَبَارَکَ الَّذِیْ بِیَدِہِ الْمُلْکُ)) حسن ہے ۔محدث دوراں شیخ البانی رحمہ اللہ تعالیٰ نے تعلیق مشکاۃمیں اس کی سند کو حسن فرمایا ہے۔[3] (۴)اس کا مجھے علم نہیں ۔ [ترمذی/ابواب فضائل القرآن/باب ما جاء فی فضل سورۃ الملک، حدیث: ۲۸۹۰۔ ضعیف اس کی سند میں یحییٰ بن عمرو بن مالک ضعیف راوی ہے۔] ۲۰/۷/۱۴۲۱ھ س: کیا کوئی شخص نماز میں رکوع، سجدہ اور تشہد کے بعد سلام سے پہلے غیر عربی زبان ( پنجابی ، اُردو ، انگلش ، سرائیکی ، پشتو وغیرہ) میں دعا کر سکتا ہے یا نہیں ؟ جبکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿وَقَالَ رَبُّکُمُ ادْعُوْنِیْ اَسْتَجِبْ لَکُمْ.....الخ﴾[المؤمن:۴۰/۶۵] [’’اور تمہارے رب کا فرمان ہے کہ مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعاؤں کو قبول کروں گا۔‘‘]اور اسی طرح آپ نے فرمایا: ((اَمَّا الرُّکُوْعُ فَعَظِّمُوْا فِیْہِ الرَّبَّ وَاَمَّا السُّجُوْدُ فَاجْتَھِدُوْا فِی الدُّعَآئِ)) [4] [’’پس تم رکوع میں اپنے رب کی عظمت بیان کرو اور سجدہ میں خوب دعا مانگو۔‘‘]((اَقْرَبُ مَا یَکُوْنُ الْعَبْدُ مِنْ رَبِّہٖ وَھُوَ سَاجِدٌ فَاکْثِرُوا الدُّعَآئَ)) [5] [’’بندہ سجدہ کی حالت میں اپنے رب سے بہت نزدیک ہوتا ہے پس( سجدہ میں ) بہت دعا
[1] مشکوٰۃ/کتاب فضائل القرآن/الفصل الثانی، حدیث:۲۱۷۵۔ [2] مشکوٰۃ/باب فضائل القرآن/الفصل الثانی ، حدیث:۲۱۴۷۔ [3] مشکوٰۃ/کتاب فضائل القرآن/الفصل الثانی ، حدیث:۲۱۵۳۔ [4] مسلم/الصلاۃ/باب النھی عن قراء ۃ القرآن فی الرکوع والسجود۔ [5] مسلم/الصلاۃ/باب ما یقال فی الرکوع والسجود۔