کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 742
مگر اللہ وہ اکیلا ہے ، نہیں کوئی شریک اس کا ، اسی کی بادشاہت اور اسی کی ہی سب تعریف ہے ، وہی زندگی دیتا ہے وہی مارتا ہے اور وہ زندہ ہے ،نہیں وہ مرتا اسی کے ہاتھ میں ہے سب بھلائی ، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔‘‘] والی حدیث حسن ہے ۔ واللہ اعلم س:1۔…مصیبت اور صدمہ کے وقت کی دعا (البقرۃ:۱۵۶) 2۔…دنیا اور آخرت کی بھلائی کے لیے دعا (البقرۃ::۲۰۱) 3۔…عفو و مغفرت کی دعا (البقرۃ:۸۶۔۸۵) 4۔…شب بیداری کی دعا (آل عمران:۱۹۱تا۱۹۴) 5۔…دشمن کے شر سے محفوظ رہنے کی دعا (آل عمران:۱۷۵) 6۔…حضرت زکریا کی دعانیک اولادکے لیے (آل عمران:۳۸) 7۔…اولاد اور بیوی کی اصلاح کے لیے (الفرقان:۷۴) 8۔…حق کی فتح کے لیے دعاء (الأعراف:۸۹) 9۔…اپنے بھائی کے لیے دعا (الاعراف:۱۵۱) 10۔…اہل جنت کا وظیفہ (یونس:۸۶۔۸۵) 11۔ …سواری کے وقت کی دعا (المؤمنون:۲۹۔۲۸) 12۔…ظالموں سے دور رہنے کی دعا (المؤمنون:۱۹۴) 13۔ …اہل جنت کے لیے دعا (فاطر:۳۴،۳۵) 14۔…بیماری کی حالت میں وظیفہ (الانبیاء:۸۳) 15۔…ہجرت کے وقت کی دعا (الصفت:۱۰۰) 16۔…چالیس سال کے بعد مومن کی دعا(الاحقاف:۱۵) 17۔…حالت نزع میں کافر کی دعا (المنفقون:۱۰،۱۱) 18۔…عورتوں کے فتنہ سے حفاظت کے لیے وظیفہ(یوسف:۳۴،۳۳)19۔…ماں باپ کے لیے دعا (بنی اسرائیل:۲۴) 20۔…قوم کو دعوت توحید دینے کے بعد (الشعراء:۸۳تا۸۷) 21۔…اہل ایمان کے لیے مغفرت اور دلوں سے کینہ نکالنے کے لیے دعا (الحشر:۱۰) 22۔…قیامت کے دن مومنین کی دعا(مؤمنون:۲۸)۔ (سجاد احمد) ج: ادعیہ قرآنیہ کے حوالہ جات بھیجنے پر شکر گزار ہوں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ ۱۸/۴/۱۴۲۴ھ س: (۱) نماز کے بعد کے وظیفے ۔ (۲)بُرے وسوسے ، خیالات جو کہ زبان پر نہیں لا سکتے ان کے حل کے لیے۔ (۳)اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء والے وظیفے۔ (۴)بخشش اور گناہوں کی معافی کے لیے ۔ (۵)بری عادات چھوڑنے کے لیے دعائیں ۔ (حامد رشید ، لاہور) ج: حصن المسلم ، زاد المسلم، پیارے رسول کی پیاری دعائیں یا پیارے رسول کے پیارے وظائف اور دیگر کتب و ظائف سے کوئی کتاب لے لیں اور مطلوبہ وظائف یاد فرما لیں ۔ ۲۹/۸/۱۴۲۳ھ س: کسی دوسرے آدمی کو دم کرنے کی صورت میں سورۂ فلق اور ناس کے اَعُوْذُ کو اُعِیْذُکَ میں بدل کر پڑھ سکتے ہیں ؟ (عبدالغفور ، شاہدرہ)