کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 739
پڑھ کر دونوں ہاتھوں میں پھونک لگا کر پورے بدن پر ہاتھ پھیریں ۔ یہ عمل ہر رات کرنا ہے۔[1] پھر وقتاً فوقتاً مندرجہ ذیل دعائیں پڑھتے رہا کریں نماز کے پہلے اور دوسرے تشہد میں بھی پڑھ سکتے ہیں : ۱۔ (( اَللّٰھُمَّ أَکْثِرْ مَالِیْ وَوَلَدِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْمَا أَعْطَیْتَنِیْ)) [2] ۲۔ (( اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْھِمْ بِمَا شِئْتَ)) [3] ۳۔ (( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْھَمِّ وَالْحُزْنِ وَالْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَضَلَعِ الدَّیْنِ وَغَلَبَۃِ الرِّجَال)) [4] [’’ اے اللہ ! میں پناہ چاہتا ہوں تیرے ذریعے سے پریشانی اور غم سے، عاجز ہونے اور کاہلی سے اور بزدلی اور بخل سے قرض کے بوجھ اور لوگوں کے تسلط سے۔‘‘] ان شاء اللہ تعالیٰ آپ کی پریشانی ختم ہو جائے گی اور کاروبار میں بھی برکت ہو گی۔ نیک دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ ۶/۴/۱۴۲۱ھ س: حافظ صاحب کوئی ایسا وظیفہ بتائیں جس سے علم و عمل میں برکت ہو۔ (ابو عبداللہ نیو یارک ، امریکہ) ج: کثرت کے ساتھ یہ دعائیں پڑھتے رہا کریں : ﴿رَبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا﴾[طٰہٰ:۲۵/۱۱۴] [’’اے میرے پروردگار! میرا علم بڑھا۔‘‘] (( اَللّٰھُمَّ انْفَعْنِیْ بِمَا عَلَّمْتَنِیْ وَعَلِّمْنِیْ مَا یَنْفَصُنِیْ وَزِدْنِیْ عِلْمًا)) [5] [’’اے اللہ !نفع دے مجھ کو ساتھ اس کے جو تو نے سکھایا مجھ کو اور سکھا مجھ کو جو نفع دے مجھ کو اور میر ے علم میں اضافہ فرما۔‘‘] (( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْاَرْبَعِ مِنْ عِلْمٍ لَا یَنْفَعُ وَمِنْ قَلْبٍ لَا یَخْشَعُ وَمِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعُ وَمِنْ دُعَآئٍ لَا یُسْمَعُ)) [6] [’’اے اللہ میں تیری پناہ میں آتا ہوں چار چیزوں سے ، اس علم سے جو نفع نہ دے اور اس دل سے جو نہ ڈرے اور ایسے نفس سے جو سیر نہ ہو اور ایسی دعا سے جو سنی نہ جائے۔‘‘]
[1] بخاری/کتاب فضائل القرآن/باب فضل المعوذات۔ [2] صحیح بخاری/کتاب الدعوات/باب الدعاء بکثرۃ المال والولد مع البرکۃ۔ [3] مسلم/حدیث:۳۰۰۵۔ کتاب الزھد/باب قصۃ اصحاب الاخدود۔ [4] صحیح بخاری/کتاب الدعوات/باب الاستعاذہ من الجبن والکسل۔ [5] ابن ماجۃ/باب الانتقاع بالعلم والعمل۔ [6] ابو داؤڈ/المجلد الاوّل/کتاب الصلوٰۃ/باب الاستعاذۃ۔