کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 738
اس لیے آپ کی خدمت میں گزارش ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ اللہ پاک مجھے مقدمے اور قرض سے سر خرو کرے۔ آمین۔ ج: اللہ تعالیٰ آپ کے ان دونوں کاموں میں آپ کی مدد فرمائے ، ناجائز مقدمہ سے بھی آپ کو بری کروائے اور آپ کا قرضہ بھی جلد از جلد اُتروائے۔ آمین یا رب العالمین۔ مندرجہ ذیل دعا کثرت کے ساتھ پڑھتے رہا کریں : ((اَللّٰھُمَّ اِنِیْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْھَمِّ وَالْحُزْنِ وَالْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَضَلَعِ الدَّیْنِ وَغَلَبَۃِ الرِّجَالِ)) [1] [’’اے اللہ میں پناہ چاہتا ہوں تیرے ذریعے سے پریشانی اور غم سے، عاجز ہو جانے اور کاہلی سے اور بزدلی اور بخل سے قرض کے بوجھ اور لوگوں کے تسلط سے ۔‘‘] وقتاً فوقتاً آپ کے لیے دعا کرتا رہتا ہوں اور آیندہ بھی ان شاء اللہ العزیز حین بعد حین آپ کے لیے دعاء کرتا رہوں گا ۔ ان شاء اللہ الحکیم۔ ۱۲/۷/۱۴۲۲ھ س: عرض صرف یہ ہے کہ جو بھی کاروبار شروع کرتا ہوں شروع شروع میں نفع شروع ہوتا ہے مگر چند ماہ میں خسارہ کی طرف جانا شروع ہو جاتا ہوں ۔ چھ سال سے اسی طرح ہے ۔ اس کے علاوہ بھی کچھ جادو اور جنات کے اثرات گھر اور ماحول پر ہیں ، کچھ تعویذات بھی گھر سے برآمد ہوتے ہیں ، نیز اپنے گھر سے ایک کلو میٹر تک میرے دل پر بوجھ اور پریشانی رہتی ہے۔ مگر جوں ہی اپنے گھر سے ایک کلو میٹر دور جس جانب بھی نکل جاؤں ہشاش بشاش ہو جاتا ہوں ۔ ج: اللہ تعالیٰ آپ کی ہمہ قسم کی پریشانیاں دور فرمائے ، آپ کے حلال کاروبار میں برکت فرمائے اور ہر قسم کے جاد و،آسیب سے محفوظ رکھے۔ آمین یا رب العالمین۔ نمازِ فجر کے بعد : ((لَا اِلٰہَ اِلاَّ ا للّٰه وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ)) [2]سو مرتبہ پڑھ لیا کریں ۔ ہر نماز کے بعد آخری تین قل پڑھا کریں ۔[3] رات سوتے وقت دونوں ہاتھ جمع کر کے تین دفعہ قل ھو اللّٰه احد.....الخ ، تین دفعہ قل اعوذ برب الفلق .....الخ اور تین دفعہ قل اعوذ برب الناس
[1] بخاری/کتاب الدعوات/باب الاستعاذہ من الجبن والکسل۔ [2] صحیح بخاری/کتاب الدعوات/باب فضل التھلیل۔ [3] ابو داؤد/ابواب الوتر/باب فی الاستغفار۔