کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 737
بھی مطالعہ کرتا ہوں ۔لیکن میرا مسئلہ حل نہیں ہو رہا…… ج: اللہ تعالیٰ آپ کی پریشانیاں دور فرمائیں ۔ آپ کو اطمینان و سکون سے نوازیں ۔ آمین یارب العالمین۔ ہر نماز کے بعد قرآن مجید کی آخری تین سورتیں تلاوت فرما یاکریں ۔نیز رات سوتے وقت یہی تینوں سورتیں تلاوت فرما کر اپنے ہاتھوں پر پھونک لگائیں ، پھر ان ہاتھوں کو پورے بدن پر پھیر لیا کریں ۔ نیچے درج شدہ دعائیں کثرت سے پڑھتے رہا کریں ۔ نماز کے اندر پہلے اور دوسرے قعدے میں بھی پڑھ سکتے ہیں ۔ ۱۔((یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلیٰ دِیْنِکَ)) [1] [’’اے دلوں کو پھیرنے والے میرے دل کو اپنے دین پر قائم فرما۔‘‘] ۲۔(( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْھَمِّ وَالْحُزْنِ وَالْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَضَلَعِ الدَّیْنِ وَغَلَبَۃِ الرِّجَالِ)) [2] [’’اے اللہ یقینا میں تیری پناہ میں آتا ہوں پریشانی اور غم سے اور عاجزہو جانے اور کاہلی سے ، بزدلی اور بخل سے ، قرض کے بوجھ سے اور لوگوں کے تسلط سے۔‘‘] ۳۔﴿رَبَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّۃَ أَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا[3] [’’اے ہمارے پروردگار! تو ہمیں ہماری بیویوں اور اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیز گاروں کا پیشوا بنا۔‘‘] ۴۔(( اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْھِمْ بِمَا شِئْتَ)) [’’اے اللہ تو مجھے ان سے کافی ہو جا جس طرح تو چاہے۔‘‘][4] ۵۔ تین دفعہ بسم اللہ اور سات دفعہ ((أَعُوْذُ بِعِزَّۃِ ا للّٰه وَقُدْرَتِہٖ مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُ وَاُحَاذِرُ)) [5] [’’اللہ کے نام سے ۔میں اللہ تعالیٰ اور اس کی قدرت کی پناہ میں آتا ہوں اس چیز کے شر سے جو میں محسوس کرتا ہوں اور جس کا مجھے اندیشہ ہے۔‘‘] س: میرے مخالفین نے مجھ پر قتل کا جھوٹا مقدمہ بنایا ہوا ہے۔ دوسرا اس وقت میرے اوپر دو(۲) لاکھ تیرہ ہزار روپیہ قرض ہے ۔
[1] ترمذی/ابواب الدعوات ،حدیث:۳۵۲۲۔ [2] بخاری/کتاب الدعوات/باب الاستعارۃ من الجبن والکسل۔ [3] الفرقان:۷۴۔ [4] مسلم؍ کتاب الزھد/باب قصۃ اصحاب الأخدود والساحر والراھب والغلام۔ [5] مسلم/باب الاستحباب وضع یدہ علی موضوع الألم مع الدعاء /کتاب السلام۔