کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 736
بِرَبِّ الْفَلَقِ اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ کی سورتیں ہیں ۔ حدیث میں ہے کہ ان جیسا کوئی تعویذ نہیں ۔ [1]اسی طرح آیت الکرسی بھی شیطان کو دفع کرنے میں اعلیٰ درجہ کی چیز ہے۔[2]] جو اوراد و اذکار آپ پہلے کر رہے ہیں وہ جاری رکھیں ۔ ۲:.....اپنی اہلیہ سے بھی مندرجہ بالا ورد و ذکر و علاج کروائیں ، نیز انہیں کہیں بادی چیزوں سے پرہیز کریں ، پھر انہیں گیس و ہوا خارج کرنے والی دوائیں استعمال کروائیں اور انہیں تاکید کریں کہ قبض نہ ہونے دیں ہو سکے تو سنڈھ خالص و اعلیٰ لے کر اس کو خوب پیس کر پھر ململ کے کپڑے میں چھان لیں اور کپڑ چھان کی ہوئی سنڈھ کے ہم وزن اس میں میٹھا سوڈا ملا لیں اور شام کھانے کے بعد تقریباً پانچ گرام گرم پانی کے ساتھ انہیں کھلا دیں روزانہ نہیں وقتاً فوقتاً یہ دوائی استعمال کراتے رہیں ، آپ خود بھی استعمال کر سکتے ہیں اور آپ دونوں مندرجہ ذیل دعا بھی پڑھتے رہا کریں : (( اَللّٰھُمَّ اکْفِنَا ھُمْ بِمَا شئْتَ)) [3]﴿رَبَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَاتِنَا قُرَّۃَ أَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ إِمَامًا)) [4] ان شاء اللہ الرحمن بہت فائدہ ہوگا۔ [’’اے اللہ تو مجھے ان سے کافی ہو جا جس طرح تو چاہے۔اے ہمارے پروردگار! تو ہمیں ہماری بیویوں اور اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیز گاروں کا امام بنا۔‘‘] س: میں ایسے نفسیاتی مسائل میں گھر چکا ہوں جس کا حل اللہ تعالیٰ کی ذات کے سوا کسی کے پاس نہیں ۔ یہ اللہ کا بڑا احسان ہے کہ اب تک میں نے اپنی پریشانیاں اور مسائل کے حل کے لیے کوئی غیر شرعی طریقہ اختیار نہیں کیا ۔ اللہ کریم کے آگے دعا اور التجا کے علاوہ جو دعائیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں وہ ہی پڑھتا ہوں ۔ استغفار ، لا حول ولا قوۃ اور کرب کی دعا ۔ [نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پریشانی کے وقت یہ دعا کرتے تھے: ((لَا اِلٰہَ اِلاَّ ا للّٰه الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ لَا اِلٰہَ اِلاَّ ا للّٰه رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالاَْرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ)) ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو بہت عظمت والا ہے اور بردبار ہے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو آسمانوں اور زمین کا رب اور بڑے بھاری عرش کا رب ہے۔‘‘] [5] اور دیگر صحیح احادیث سے ثابت شدہ دعائیں حسب توفیق پڑھتا رہتا ہوں ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درُود و سلام بھی حسبِ توفیق بھیجتا ہوں ۔ دیگر احادیث کی کتب کے علاوہ صحیح بخاری کا
[1] نسائی/کتاب الاستعارۃ/باب ما جاء فی سورتی المعوذتین ح:۵۴۴۰۔ [2] بخاری/کتاب فضائل القرآن/باب فضل سورۃ البقرۃ ح:۵۰۱۰۔ [3] مسلم/کتاب الزھد /باب قصۃ اصحاب الاخدود والساحر والراھب والغلام۔ [4] سورۃ الفرقان:۷۴۔ [5] صحیح بخاری/کتاب الدعوات/باب الدعاء عند الکرب۔