کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 735
پرہیز گاروں کا امام بنا۔‘‘] (( اَللّٰھُمَّ أَکْثِرْ مَالِیْ وَوَلَدِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْمَا أَعْطَیْتَنِیْ)) [1] [’’اے اللہ زیادہ کر میرا مال اور میری اولاد اور جو تو نے مجھے دیا ہے اس میں برکت ڈال۔‘‘] س: عرصہ اٹھارہ سال سے طبیعت سخت خراب رہتی ہے۔ اسی طرح اہلیہ بھی بہت زیادہ مریضہ ہے ۔ بہت سارے علاج کروا ئے ہیں لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ اب لوگ کہہ رہے ہیں کہ آپ کے گھر میں جنات ہیں یا پھر جادو ہواہے۔ مثلاً مجھے رات کو کئی مرتبہ سوتے میں دھبہ پڑ جاتا ہے اور پھر میں خواب کے اندر کچھ پڑھ رہا ہوتا ہوں مثلاً لاحول ولا قوۃ الا باللّٰه اور دوسرے وظائف جس سے وہ تکلیف کی کیفیت ختم ہو جاتی ہے ۔ ایک دو مرتبہ اس تکلیف کے وقت میرے ذکر و اذکار سے بچے بھی بیدار ہو گئے۔ یہ معاملہ میرے ساتھ عشرہ دو عشرہ کے بعد رو نما ہوتا ہے ۔ جبکہ میں تمام اذکار مسنونہ پڑھ کر سوتا ہوں ۔ اس طرح گھر میں کئی مرتبہ سورۂ بقرہ کی تلاوت بھی کورسز کی شکل میں کی ہے۔ بعض اوقات ایک دو ماہ کے بعد ہوتا ہے۔ ۲:.....بیوی کو ہر رات دھبہ پڑتا ہے اور کوئی چیز جکڑ لیتی ہے، پھر وہ دُکھ سے کراہ رہی ہوتی ہے تو اس کو میں اُٹھا تا ہوں پھر وہ بتاتی ہے کہ مجھے کسی چیز نے دبایا ہو اتھا۔ ج: آپ ہر نماز کے بعد قرآن مجید کی آخری تین سورتیں کم از کم ایک ایک دفعہ ضرور پڑھا کریں ۔ [2]اور رات کو سوتے وقت ان تینوں سورتوں سے ہر ایک سورت کو تین تین دفعہ پڑھ کر دونوں ہاتھوں میں پھونک لگائیں پھر انہیں پورے بدن پر پھیر لیں یہ عمل تین دفعہ کریں ۔ [3]ہاروت ماروت کے واقعہ کے آخر میں ابن کثیر نے جادو کا ایک علاج نقل فرمایا وہ بھی کر لیں ۔ [جناب وہب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں بیری کے سات پتے لے کر سل بٹے پر کوٹ لیے جائیں اور پانی ملا لیا جائے ، پھر آیت الکرسی پڑھ کر اس پر دم کر دیا جائے اور جس پر جادو کیا گیا ہے اسے تین گھونٹ پلا دیا جائے اور باقی پانی سے غسل کرا دیا جائے ۔ ان شاء اللہ جادو کا اثر جاتا رہے گا ۔ یہ عمل خصوصیت سے اس شخص کے لیے بہت ہی اچھا ہے جو اپنی بیوی سے روک دیا گیا ہو جادو کو دور کرنے اور اس کے اثر کو زائل کرنے کے لیے سب سے اعلیٰ چیز قُلْ اَعُوْذُ
[1] صحیح بخاری/کتاب الدعوات/باب الدعاء بکثرۃ المال والولد مع البرکۃ۔ [2] ابو داؤد/ابواب الوتر/باب فی الاستغفار۔ [3] بخاری/کتاب فضائل القرآن/باب فضل المعوذات۔