کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 727
گردن آزاد کرنا اور مقتول کے عزیزوں کو دیت پہنچانا ہے۔ ہاں یہ اور بات ہے کہ وہ لوگ بطور صدقہ معاف کردیں ۔ ‘‘ ] [ ’’ احکام تکلیفی : واجب ، مندوب ، حرام ، مکروہ ، مباح ، عزیمۃ و رخصۃ۔ احکام وضعی: سبب ، شرط ، مانع ، صحۃ و بطلان۔‘‘] س: قرآنِ مجید میں کتنی آیات درج ہیں جو منسوخ ہوچکی ہیں ؟ وہ کون کون سی آیات ہیں اور کن کن آیات سے منسوخ ہوئی ہیں ۔ تفصیل درج فرمادیجئے؟ (محمد یونس شاکر، نوشہرہ ورکاں ) ج: شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ کی کتاب ’’ الفوز الکبیر ‘‘ اور امام سیوطی رحمہ اللہ کی کتاب ’’ الاتقان ‘‘ میں ان چیزوں کی تفصیل موجود ہے، ان کو دیکھ لیں یہ مکتوب اس تفصیل کا متحمل نہیں ۔ [ ’’ امام سیوطی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب الأتقان فی علوم القرآن میں منسوخ آیات کی تعداد 20 بیس ہے اور وہ درج ذیل ہیں : منسوخ آیات ناسخ آیات سورۂ البقرۃ: (۱) آیت : ۱۸۰ ناسخ ہے وراثت والی آیت یا حدیث لاوصیۃ لوارث یا اِجماع (۲) آیت: ۱۸۴ آیت: ۱۸۵ (۳) آیت: ۱۸۷ آیت: ۱۸۳ (۴) آیت: ۲۱۷ سورۂ التوبۃ سے آیت: ۳۶ (۵) آیت: ۲۴۰ آیت: ۲۳۴ (۶) آیت: ۲۸۴ آیت: ۲۸۶ (۷) آیت: ۱۱۵ آیت: ۱۴۹ سورۂ آل عمران: (۸) آیت: ۱۰۲ سورۂ التغابن سے آیت: ۱۶ سورۂ النسآء: (۹) آیت: ۳۳ سورۂ الانفال آیت: ۷۵