کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 715
7۔…شیخ الحدیث والتفسیر مولانا عبدالحمید صاحب محدث ہزاروی۔حفظہ اللہ تعالیٰ 8۔…مولانا محمد وزیر صاحب پونچھی۔ حفظہ اللہ تعالیٰ۔ 9۔…حافظ محمد قاسم صاحب خواجہ گوجرانوالہ ، رحمہ اللہ تعالیٰ۔ 10۔…شیخ الحدیث والتفسیر حافظ ابو الحسن محمد عبداللہ بن عبدالکریم محدث بڈھیمالوی 11۔…علامہ احسان الٰہی صاحب ظہیر شہید بن حاجی ظہور الٰہی صاحب رحمہما اللہ تعالیٰ۔ 12۔…مولانا عبدالرحمن صاحب بن مولانا عطاء اللہ صاحب لکھو یان محدثان اصحاب شان حفظہم اللہ تعالیٰ۔ 13۔…حکیم نذیر احمد بن عبدالغنی جنڈیالوی رحمہ اللہ تعالیٰ۔ 14۔…ماسٹر عبدالمنان صاحب راز ، حاجی پورہ ، گوجرانوالہ ، رحمہ اللہ تعالیٰ۔ 15۔…مولوی عبدالواحد صاحب کاتب بمبانوالوی، رحمہ اللہ تعالیٰ۔ 16۔…قاری ولی محمد صاحب میاں چنوں ، حفظہ اللہ تعالیٰ۔ 17۔…مولانا عزیز الرحمن صاحب ہزاروی ، حفظہ اللہ تعالیٰ۔ 18۔…مولانا ابو الحسن جمعہ خاں صاحب ہزاروی، حفظہ اللہ تعالیٰ ۔ 19۔…مولانا غلام رسول صاحب گجراتی ، حفظہ اللہ تعالیٰ۔ 20۔…مولانا عبدالحمید صاحب گجراتی، حفظہ اللہ تعالیٰ ۔ 21۔…قاری محمد یونس صاحب پانی پتی ، رحمہ اللہ تعالیٰ۔ 22۔…جناب غلام محمد صاحب درزی نور پوری ، حفظہ اللہ تعالیٰ۔ 23۔…شیخ الحدیث والتفسیر مولانا محمد عبداللہ صاحب امجد چھتوی۔ حفظہ اللہ تعالیٰ۔ 24۔…حکیم عبدالحمید صاحب کاتب نظام آبادی ، رحمہ اللہ تعالیٰ۔ جناب کے والد گرامی مولانا محمد عطاء اللہ صاحب حنیف محدث بھوجیانی رحمہ اللہ تعالیٰ سے باقاعدہ پڑھنے کا اتفاق نہیں ہو االبتہ جامعہ محمدیہ چوک اہل حدیث ( چوک نیائیں ) میں آپ مولانا سلفی رحمہ اللہ کی دعوت پر بحیثیت ممتحن تشریف لائے تو ہم انہیں امتحان دیتے رہے ہیں ، دورانِ امتحان وہ ہمیں کئی چیزوں کی طرف توجہ دلاتے تھے جن میں سے دو چیزیں مجھے اب تک خوب یاد ہیں : (۱) کتابت ۔ (۲) ہر فن کی کوئی کتاب حفظ کرنا۔ ان دو چیزوں پر وہ خوب زور دیا کرتے تھے رہی اس فقیر الی اللہ الغنی کی مصروفیت تو وہ آپ کچھ نہ کچھ جانتے ہی ہیں اللہ تعالیٰ ہم سب