کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 714
اگر بدلہ لو تو اتنا ہی جتنا صدمہ تمہیں پہنچایا گیا ہے۔‘‘]پھر اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿کُتِبَ عَلَیْکُمُ الْقِصَاصُ﴾ [البقرۃ:۲؍۱۷۸] [’’ تم پر قصاص لینا فرض کیا گیا ہے۔‘‘]تو اس قسم کی سزائیں اگر بطورِ قصاص ہوں تو درست ہیں ۔ ۶؍۴؍۱۴۲۱ھ س:…حنیف بھوجیانی کے سلسلے میں آپ کا گراں قدر مضمون نمبر میں شائع کیا جا رہا ہے ۔ ان شاء اللہ العزیز۔ ادارہ الاعتصام کی کوشش ہے کہ ہر مضمون نگار کا مختصر تعارف مضمون کے شروع میں دیا جائے۔ لہٰذا آپ سے درخواست ہے کہ آپ اوّلین فرصت میں صرف درج سوالات پر مشتمل مختصر تعارف ارسال فرمائیں ۔ تاریخ ولادت.....مقام ولادت۔ اساتذہ ، کن کن سے ؟ کیا کیا؟ اور کہاں کہاں پڑھا ہے؟ آج کل مصروفیات کیا ہیں ؟(احمد شاکر ، مدیر مسؤل) ج:...آ پ کے مطلوبہ کوائف ترتیب وار مندرجہ ذیل ہیں : بتوفیق اللہ تبارک و تعالیٰ و عونہ۔ 1۔…۱۳۶۲ھ ۱۹۴۲ء بمقام نور پور چہل براستہ قلعہ دیدار تحصیل و ضلع گوجرانوالہ ۔ 2۔…اپنے گاؤں نور پور ، جامعہ محمدیہ ، جامعہ شرعیہ ( جو مولانا محمد اسماعیل صاحب سلفی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات کے بعد جامعہ محمدیہ میں ہی مدغم ہو گیا) میاں چنوں مولانا محمد داؤد صاحب ارشد رحمۃ اللہ علیہ والی مسجد ، روپڑی خاندان کی جامع مسجد قدس جامعہ لاہور لاھل الحدیث چوک دالگراں لاہور اور علماء اکیڈمی بادشاہی مسجد لاہور میں تعلیم حاصل کی ۔ اساتذہ کرام کے اسماء گرامی مندرجہ ذیل ہیں : 1۔…مولانا چراغدین صاحب نور پوری رحمہ اللہ تعالیٰ۔ 2۔…ماسٹر غلام رسول صاحب پھلو کی والے رحمہ اللہ تعالیٰ۔ 3۔…شیخ الحدیث والتفسیر اہل حدیث کے امیر مولانا ابو الخیر محمد اسماعیل بن ابراہیم محدث سلفی و زیر آبادی ۔ نزیل گوجرانوالہ رحمہ اللہ تعالیٰ۔ 4۔…شیخ الحدیث والتفسیر اہل حدیث کے امیر حافظ ابو عبداللہ محمد بن فضل دین بن بہاؤ الدین محدث گوندلوی رحمہ اللہ تعالیٰ۔ 5۔.....شیخ الحدیث والتفسیر اہل حدیث کے امیر مولانا ابو عبدالرحمن محمد عبداللہ بن عبدالرحمن محدث گجراتی نزیل گوجرانوالہ ، حفظہ اللہ و عافاہ معافاۃ کاملۃ عاجلۃ۔ 6۔...شیخ الحدیث والتفسیر حافظ محمد عبداللہ بن روشن دین محدث روپڑی ۔رحمہ اللہ تعالیٰ۔