کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 702
ج:…ہر حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ صلی اللہ علیہ وسلم بولتے ہیں ۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا یہ معمول رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدِ مبارک میں آپ کی حیاۃ مبارکہ میں بھی جاری و ساری تھا اور بعض اوقات وہ بموقع خطاب بھی صلی اللہ علیک کہہ لیتے تھے جیسا کہ صحیح ابن خزیمہ میں درُود کے ایک باب میں موجود ہے ، پھر صحیح مسلم ؍کتاب الایمان ؍باب نزول المسیح عیسیٰ بن مریم .....الخ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عیسیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ صلی اللہ علیہ وسلم لفظ بولے ہیں ۔ ۲۳؍۶؍۱۴۲۳ھ س:…مشکوٰۃ میں حدیث ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دور سے درُود مجھ پر پہنچایا جاتا ہے میری قبر پر پڑھا جائے تو میں اُس کو سنتا ہوں کیا یہ حدیث صحیح ہے کہ نہیں اور جماعت اہل حدیث کا عقیدہ اس کے متعلق کیا ہے ؟ (محمد یوسف ثاقب) ج:…سوال میں ذکر کردہ روایت کا صاحب مشکاۃ حوالہ دیتے ہیں : رواہ البیہقی فی ( شعب الایمان) اس کی سند میں محمد بن مروان سدی راوی کذاب ہے ۔ اس لیے یہ روایت ثابت نہیں انتہائی کمزور ہے۔[1] واللہ اعلم رہا اہل حدیث کا عقیدہ تو اس سلسلہ میں ہمارے شیخ و استاذ شیخ الحدیث والتفسیر مولانا محمد اسماعیل صاحب سلفی رحمہ اللہ تعالیٰ کی مایہ ناز کتاب ’’ الأدلۃ القویۃ علی أن حیاۃ الانبیاء فی قبورھم لیست بدنیویۃ‘‘ المعروف ’’حیاۃ النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم ‘‘کا مطالعہ فرما لیں ۔ ۲۴؍۵؍۱۴۲۳ھ س:…اکثر خطیب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور رکانہ کے درمیان کشتی لڑنے کا واقعہ بیان کرتے ہیں کیا یہ درست ہے؟ (محمد یونس شاکر ، نوشہرہ ورکاں ) ج:…یہ روایت کمزور ہے ، اس کی سند میں تین راوی مجہول ہیں ۔ رکانہ ، رضی اللہ عنہ کا بیٹا ، پوتا اور ابو الحسن عقلانی۔[2] ۲۰؍۷؍۱۴۲۱ھ س:…آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو زہر دیا گیا ، زہر کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو شہادت کی وفات نصیب ہوئی۔‘‘ جبکہ ہم نے کتابوں میں پڑھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیماری کی حالت میں فوت ہوئے ، یہ زہر کا کیا قصہ ہے ، حدیث کی روشنی میں تفصیل سے بیان کریں ۔(فیصل صغیر ورک ، سیالکوٹ) ج:…آپ لکھتے ہیں ’’ آپ کو زہر دیا گیا اور اسی زہر کی وجہ سے آپ کو شہادت کی وفات نصیب ہوئی‘‘ اس کے
[1] مشکوٰۃ ؍کتاب الصلاۃ؍باب الصلاۃ علی النبی صلی ا للّٰه علیہ وسلم و فضلھا۔ [2] مختصر سیرۃ الرسول صلی اللّٰه علیہ وسلم الامام بدر الاعلام الشیخ عبداللّٰه بن الشیخ محمد بن عبدالوہاب رحمہم اللّٰہ۔