کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 695
نیز اس سے قبل قل ھو اللّٰه احد .....الخ تین مرتبہ ، قل اعوذ برب الفلق.....الخ تین مرتبہ اور قل اعوذ برب الناس.....الخ تین مرتبہ پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر پھونک لگا کر دونوں ہاتھ پورے بدن پر ملنے ہیں ، دو سری دفعہ پھر اسی طرح کرنا ہے تیسری دفعہ پھر اسی طرح کرنا ہے ۔ ان تین دفعات میں مذکورہ تینوں سورتوں میں سے ہر ایک سورت نو دفعہ پڑھی جائے گی۔ 3۔...دعاء: ((اَللّٰھُمَّ اِنِیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْھَمِّ وَالْحُزْنِ وَ الْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَضَلَعِ الدَّیْنِ وَغَلَبَۃِ الرِّجَالِ)) [1] [’’اے اللہ! میں غم اور پریشانی سے تیری پناہ چاہتا ہوں عاجزی اور سستی اوربزدلی اور بخل اور قرضے کی زیادتی اور آدمیوں کے غلبہ سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔‘‘]وقتاً فوقتاً پڑھتے رہیں نماز کے پہلے اور دوسرے التحیات میں بھی پڑھ سکتے ہیں ۔اور نماز کے سجدوں میں بھی پڑھ سکتے ہیں ۔ 4۔ .....وقتاً فوقتاً اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر پڑھیں : ((بِسْمِ اللّٰہِ)) تین مرتبہ اور((أَعُوْذُ بِعِزَّۃِ ا للّٰه وَقُدْرَتِہٖ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُوَ أُحَاذِرُ)) [2] [’’میں اللہ کے غلبے و قدرت کے ساتھ پناہ چاہتا ہوں اس تکلیف سے جسے میں پاتا ہوں اور اس سے بچنا چاہتا ہوں ۔‘‘]سات مرتبہ۔ ان شاء اللہ العزیز آپ کی پریشانی و بیماری رفع ہو جائے گی باذن اللّٰه تبارک و تعالیٰ۔ اور دوسرے مندرجہ ذیل دواء استعمال فرمائیں بہت فائدہ ہو گا ۔ ان شاء اللہ تعالیٰ۔ سالٹ۲۲۵ گرام ، نوشادر ٹھیکری ۲۵ گرا م ، کلمی شورہ۲۵ گرام ، فولاد پتری ۲۵ گرام ، ہیر اکسیس۵ گرام۔ فولاد پتری کے علاوہ چاروں چیزیں دوری میں باریک کر لیں فولاد پتری بھی باریک کر سکتے ہیں اس کے بعد ان پانچوں چیزوں کو ایک بڑی روح افزا والی بوتل میں ڈال لیں اور بوتل کو گلاب کے عرق سے بھر کر خوب ہلائیں دوائی تیار ہو جائے گی۔ یہ دوائی خالی پیٹ نہ کھائیں ۔ شام کا کھانا کھاتے ہی ایک دو چمچ پی لیں ، زیادہ مقدار میں مت پئیں ۔ جب کھانے کے دو تین لقمے رہ جائیں تو دوائی پی لیں اور باقی ماندہ دو تین لقمے بعد میں کھائیں تاکہ منہ کا ذائقہ صحیح ہو جائے۔ دوائی پینے سے پہلے بوتل خوب ہلا لیں ۔ کچھ دن دوائی استعمال فرمائیں اگر کمزوری محسوس ہو تو دوائی کا کچھ دن ناغہ کر لیں ۔ دوائی کی ایک خوراک اپنی طبیعت کے پیش نظر کم یا زیادہ بھی کر سکتے ہیں ۔ ان شاء اللہ العزیز یہ دوائی استعمال کرنے سے قبض اور گیس وغیرہ کی بیماریاں جاتی رہیں گی نیز جگر و معدہ کی اصلاح ہو جائے
[1] صحیح بخاری؍کتاب الدعوات؍باب الاستعازۃ من الجبن والکسل۔ [2] رواہ مسلم۔ مشکوٰۃ ؍کتاب الجنائز؍باب عیادۃ المریض الفصل الأوّل۔