کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 665
(۳):...تمام بسکٹ کیک:.....کیک ، پیسٹریاں اور ٹوتھ پیسٹ وغیرہ تیل یا چربی کے روغن سے تیار ہوتی ہیں ۔لہٰذا ان میں خنزیر کے روغن کا غالب امکان ہے جو لارڈ (Lard Animal shorteningاور Shortening)وغیرہ الفاظ سے معلوم کیا جا سکتا ہے ۔ (۴)گلو (Gello)یہ ایک غذائی مادہ ہے جو حیوانوں کی کھالوں ،ہڈیوں اورکھروں سے حاصل کیا جاتا ہے اور امریکہ میں خنزیر کی کثرت ہے ، لہٰذا بازار میں بکنے والے اس مادے سے احترزا ضروری ہے ۔ الا یہ کہ وہ گائے ، بکری ، بھیڑ سے حاصل کیا گیا ہو۔ (۵)امریکی پنیر:.....کرافٹ رامارک(Karft Ramak)، پنیر کرافٹ (Karaft Cheese) نامی پنیر خنزیر کے دودھ پیتے بچے کے معدے سے لیے گئے ایک مادے پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ اکثر پنیر اس مادے سے پاک ہوتے ہیں ۔ خصوصاً پیورٹی چیز ( Purty Cheese)اور بورڈن فوڈ (Borden Food)دونوں کمپنیوں کے تیار کردہ پنیر میں خنزیر کے معدے سے لیا مادہ شامل ہوتا ہے ۔ان سے مکمل اجتناب ضروری ہے۔ (۶)ٹوتھ پیسٹ: .....اس کی بعض اقسام میں خنزیر کی چربی شامل ہے ۔ جن میں سے سرِ فہرست کالگیٹ کمپنی (Kolgat Co)کی پیسٹ ہے۔ اسے قطعاً استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ (۷)صابن کیمی (Camy) اور لکس (Lux) تنبیہ: تمام سُپر مارکیٹ ، منی سپر مارکیٹ سٹوروں ، بقالوں اور دوکانوں والے مذکورہ اشیاء بیچ رہے ہیں جبکہ انہیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ یہ محرمات میں سے ہیں ۔ تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ اس طویل عرق ریزی پر مشتمل تحقیق پر اعتماد و اعتبار کر کے ان اشیاء کا استعمال ترک کر دیں ۔ وفقنا اللّٰه و ایاکم لما فیہ الخیر والہدایۃ والصلاح۔ (از پروفیسر احمد صقر ، بیروت ، لبنان) ایسا ہی ایک نوٹس اُردن سے موصول ہوا ہے جس میں لکھا ہے کہ انہوں نے پیپسی کولا (PepsyCola)کے اجزاء کا تجزیہ کیا ہے تو معلوم ہوا کہ اس میں کولا (Cola)اور پیپسین (Pepsine) پائے جاتے ہیں اور پیپسین ہاضمے دار مادہ ہوتا ہے ۔ جو جانوروں ،بھیڑ ، بکری ، گائے ، خنزیر کے اجسام سے حاصل کیا جاتا ہے ۔ گویا خنزیر کے مادے