کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 664
حاصل کیے گئے روغنیات شامل کیے جاتے ہیں : (۱)پرنس چاکلیٹ(Prince)، )۲)کولگیٹ کمپنی کی بنی ہوئی ٹوتھ پیسٹ(Kolgate)،(۳)صابن کیمی(Camy)اور لکس(Lux))،(۴) امریکی پنیر کرافٹ(Kara Ft cheese)اور کرافٹ کی دیگر مصنوعات،(۵)ڈراماک پنیر(Dramak cheese)، )۶)لارڈ (Lard)اس کا معنی ہی خنزیر کا روغن ہے جو اس طرح بِک رہا ہے جیسے گھی بکتا ہے ۔ علاوہ ازیں یہ روٹی ، بسکٹ ، سویٹس میں استعمال کیا جاتا ہے اور گوشت وغیرہ کے بند ڈبوں میں شامل کیا جاتا ہے ،(۷)شورٹننگ(Shortening) اس کا مطلب حیواناتی ، نباتاتی یا دونوں کا ملا جلا روغن ہے ۔ اور یورپ کے اکثر ماکولات میں خنزیر کا روغن ملایا جاتا ہے کیونکہ وہاں روغنیات میں نہایت سستا یہی ہے۔ لہٰذا ان ماکولات سے قطعاً بچنا چاہیے کیونکہ ان کے حرام ہونے کا شبہ غالب ہے، (۸)ویجیٹیبل شورٹننگ(Vegetable Shortening)یہ لفظ ۸۰۔۹۰ فی صد نباتاتی روغنیات سے عبارت ہے اور باقی حصہ حیواناتی روغنیات ہوتے ہیں جن میں سے اہم ترین روغن خنزیر ہے ۔ لہٰذا اگر ۱۰۰فیصد نباتاتی روغنیات نہ ہوں تو اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے ، (۹)پیور ویجیٹیبل شورٹننگ (PureVegetable Shortening) یہ خالص نباتاتی روغنیات پر مبنی ہوتا ہے اور تیل بنولہ ،روغن مکئی (Maize Oil)اور روغن ناریل (Coconut Oil)وغیرہ کا استعمال صحیح ہے۔ ایسے روغنیات کا کھانوں ، غذاؤں اور سویٹس وغیرہ میں استعمال کرنا حلال ہے،(۱۰)پورک(Pork) خنزیر کے گوشت کو کہا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ بھی یہ کئی ناموں سے ملتا ہے جن میں سے اہم ترین ہامپشائر (Hampshire) یا مختصر صرف ہام(Ham) اور بیکن (Bicen) ہیں ، (۱۱)سوائن(Swayne)خنزیر کا اپنا نام ہے ان تمام ناموں سے بکنے والی اشیاء سے اجتناب و احتراز ضروری ہے ۔ ایسے ہی مندرجہ ذیل اشیاء کی:پیکنگ سے بھی دیکھ لینا چاہیے کہ حرام مواد پر مشتمل تو نہیں : (۱)انگلش روٹی:.....لفافے پر لکھی ترکیب اجزاء دیکھیں کہ اس میں کونسا روغن استعمال کیا گیا ہے ۔ اگر نباتاتی روغن یا گھی وغیرہ ہو تو حلال ہے ۔ امریکی نان زیادہ تر خنزیر کے روغن سے تیار ہوتے ہیں ۔ اور ان کے پیکٹوں پر مختلف الفاظ لکھے ہوتے ہیں مثلاً لارڈ (Lard)،شورٹننگ (Shortening) اور اینمل شورٹننگ ( Animal Shortening)وغیرہ ۔ ان سے بچنا ضروری ہے (۲)لوبیے کے ڈبے:.....اگر ڈبے پر (Bean Spork)لکھا ہو تو سمجھ لیں کہ اس لوبیے میں خنزیر کا گوشت بھی شامل ہے لہٰذا وہ لوبیا بھی حرام ہو گیا ۔