کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 663
لیے مذکورہ ہینڈ بل کی اشاعت کا مقصد مسلمانوں کو متنبہ کرنا ہے کہ وہ یورپ کی مصنوعات و اشیائے صرف کو خریدتے وقت پوری احتیاط سے کام لیں اور ایسی اشیاء کے استعمال سے اجتناب کریں جن میں خنزیر کی چربی شامل ہے ۔ ان کی آسانی کے لیے ایسی اشیاء کی ایک فہرست مذکورہ بالا ہینڈ بل میں دی گئی ہے ممکن ہے یہ اشیاء یا ان میں سے کچھ پاکستان میں بھی فروخت ہوتی ہوں ، اس لیے ذیل میں اس ہینڈ بل کا اُردو ترجمہ دیا جا رہا ہے تاکہ پاکستانی مسلمان بھی یورپ کی بنی ہوئی ایسی اشیاء سے اجتناب کریں ۔ ‘‘(از مترجم) جامع مصیطبہ لبنان کا انتباہ: نیو یارک( امریکہ) سے شائع ہونے والے روزنامہ اسلامک ورلڈ نیوز ( اخبار العالم الاسلامی) میں ایک خط شائع ہوا ہے جو مسلمانوں کے ایک امام کے نام ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ امریکی کمپنی کا لگیٹ(Kolgate) پام لیف(Palm Leaf) کی اکثر مصنوعات میں ایسا روغنی مادہ استعمال ہوتا ہے جو خنزیر کی چربی سے حاصل کیا جاتا ہے ۔ اس خط کے ساتھ ایک فہرست بھی دی گئی ہے جو مذکورہ کمپنی کی ایسی مصنوعات پر مشتمل ہے جن میں ایسا روغن استعمال ہوتا ہے ، وہ اشیاء یہ ہیں : (۱)صابن کیمیCamy)(۲)ایوری Every))،(۳)لتاLata))،(۴)زسٹZist))،(۵)سیف گارڈ Saife Card))،(۶)سی سوپ (C.Sope)، شیمپو لیلیٹLiliet))(۸)بالوں والی کریم بریل Bryl))،(۹)پسینے کی بو زائل کرنے والا مادہ وغیرہ ۔ ایسے ہی بعض بسکٹ اور دیگر غذائی اشیاء بھی ہیں جن کی پیکنگ پر اجزائے ترکیبی کے ضمن میں لکھا ہوتا ہے کہ اس میں گیلاٹین ( Gela-Tine) شامل ہے اور یہ مادہ گیلاٹین خنزیر کی چربی سے حاصل کیا جاتا ہے۔ اخبار کہتا ہے کہ عربی اور اسلامی ممالک میں مال امپورٹ کر کے سپلائی کرنے والے تمام اداروں کو چاہیے کہ جن ممالک سے یہ ادارے مال امپورٹ کرتے ہیں وہاں کی حکومتوں سے سرکاری طور پر تحریری یقین دہانی حاصل کریں اور یہ شرط رکھیں کہ انہیں دیا جانے والا مال خنزیر سے حاصل کردہ روغنیات پر مشتمل نہ ہو ۔ کیونکہ خنزیر کا کھانا اور اس کی خریدو فروخت مسلمانوں پر شرعاًحرام ہے۔ ریسرچ: اسلامک گیڈریشن موومنٹ (حرکۃ المجتمع الاسلامی) کی طرف سے ایک ماہر تجربہ کار پرورفیسر احمد صقر (بیروت) نے گہری تحقیق و تدقیق اور طویل ریسرچ کے بعد رپورٹ دی ہے کہ مندرجہ ذیل اشیاء میں خنزیر سے