کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 662
کتاب الاطعمۃ والاشربۃ……کھانے اور پینے کے مسائل س: ہمارے گھر کوئی ختم لے آئے تو دل آزاری کے پیش نظر رکھ لیتے ہیں اور بعد میں چڑیوں کو ڈال دیتے ہیں یا کسی فقیر کو دے دیتے ہیں ، کیا یہ درست ہے یا پھر لینے سے انکار کر دیں ؟ (ماسٹر عبدالرؤف) ج: اس طرح آپ لینے والوں میں شامل ہو جائیں گے۔ ۹؍۱۲؍۱۴۲۳ھ س: قرآن مجید کی سورۂ بقرہ آیت نمبر۱۷۳ جس میں چار چیزوں کی حرمت کا ذکر ہے جن میں ایک غیر اللہ کے نام کی چیز بھی ہے ۔ کیا مجبوری کی حالت میں غیر اللہ والی چیز کھا لینا درست ہے جبکہ شرک کے بارے میں بہت سخت تنبیہ ہے ۔ اور کیا غیر اللہ کی چیز کھانا شرک میں داخل ہے ؟ کیونکہ شرک کے بارے یہاں تک ہے کہ رائی کے دانے برابر بھی شرک معاف نہیں ہو گا؟ وضاحت فرما دیں ۔(ظفر اقبال ،نارووال) ج: چار چیزوں کی حرمت بیان کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ کا فرمان : ﴿فَمَنِ اضْطُرَّ غَیْرَ بَاغٍ وَّلَا عَادٍ فَـلَا اِثْمَ عَلَیْہِ﴾ [البقرہ:۱۷۳] [’’پس جو شخص ایسی چیز کھانے پر مجبور ہو جائے در آنحالیکہ وہ نہ تو قانون شکنی کرنے والا ہو اور نہ ضرورت سے زیادہ کھانے والا تو اس پر کچھ گناہ نہیں (کیونکہ) اللہ تعالیٰ یقینا بڑا بخشنے والا اور نہایت رحم والا ہے۔‘‘]چاروں چیزوں کو متناول و شامل ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اس میں پہلی تین چیزوں کی تخصیص نہیں فرمائی۔ باقی شرک اور چیز ہے اور مومن و موحد کا حالت اضطرار میں ﴿مَا أُھِلَّ بِہٖ لِغَیْرِ اللّٰہِ﴾ کو استعمال کرنا اور چیز۔۲۳؍۶؍۱۴۲۳ھ س: پیپسی بوتل پینا کیسا ہے؟(ابو عکاشہ عبداللطیف، اوکاڑہ) ج: پیپسی بوتل میں پیپسین دوائی ڈالی جاتی ہے جو مشکوک ہے۔ تفصیلی تحقیق کی خاطر ہفت روزہ الاعتصام جلد ۳۲ شمارہ ۴۲ یا جلد ۴۲ شمارہ ۳۲ دیکھ لیں ۔ ہفت روزہ الاعتصام کا مضمون۔ ترجمہ:.....(جناب محمد منیر قمر سیالکوٹی ، ترجمان ام القیوین کورٹ) ’’وزارتِ عدل و اُمور اسلامیہ و اوقاف یو ۔ اے ۔ ای ( متحدہ عرب امارات) زونل آفس شارجہ ‘‘ کی طرف سے ایک دو و رقی ہینڈ بل شائع کیا گیا ہے جس میں اُن اشیائے صرف کی تفصیل دی گئی ہے جو یورپ سے بن کر آتی ہیں اور جن میں خنزیر کی چربی شامل ہے ۔ خنزیر کی حرمت چونکہ قرآن کریم کی نص قطعی سے ثابت ہے ، اس