کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 619
ملنا شروع ہو جاتا ہے۔جب کہ بزناس میں اس سے زیادہ مطلوبہ تعداد میں ممبرز ملنے کے بعد ہی کمیشن ملنا شروع ہوتا ہے۔بزناس کو الحمد للہ سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔(ڈان۲۰۰۲۔۸۔۳۰) (اگر چہ مفتی عبدالواحد صاحب کا فتویٰ بزناس سے متعلق ہے لیکن اس سے ملتی جلتی تمام قماری سکیموں کے متعلق بھی یہ فتویٰ قابل استفادہ ہے) کچھ عرصہ سے بزناس(Biznas)کے نام سے ایک کمپنی کام کر رہی ہے ۔کراچی اور اسلام آباد کے بعد اس نے لاہور میں زور پکڑا ہے اور یہ کمپنی انٹر نیٹ(Internet)پر کام کرتی ہے۔اور ستر ڈالر کی فیس کے عوض ممبر کو کمپیوٹر کے کچھ کورس اور ویب سائٹ کی پیش کش کی جاتی ہے ۔اس حد تک تومعاملہ بظاہر ٹھیک نظر آتا ہے کیونکہ جس کو پیش کش سے فائدہ اُٹھانے میں دلچسپی ہو گی، وہ فیس دے تو معاملہ جائز ہے۔ لیکن اس کمپنی کے کام کے پھیلاؤ کا راز اس کے کام کے دوسرے رخ کی وجہ سے ہے۔وہ رخ یہ ہے کہ ستر ڈالر کی فیس دے کر بننے والے ممبر کو کمپنی آگے کمائی کرنے کی پیش کش کرتی ہے۔جس کے مطابق اگر یہ ممبر براہ راست اور بلاواسطہ دو مزید ممبر بنائے اور ان دونوں میں سے ہر ایک آگے مزید دو دو ممبر بنائے یہاں تک کہ بالآخر کم از کم نو ممبر بن جائیں تو کمپنی پہلے ممبر کو اپنی کمائی میں حصہ دار بنا لیتی ہے۔ دائیں طرف تین ممبر اور بائیں طرف چھ ممبر ہوئے۔ کمپنی والے کہتے ہیں کہ کل ممبر جب مثلاً چودہ ہو جائیں گے تو کمپنی آپ کو پچاس ڈالر دے گی اور جب کل تیس ہو جائیں تو وہ آپ کو سو ڈالر دے گی(اسی طرح ممبر ان بڑھنے کے ساتھ لاکھوں کے حساب سے کمیشن بن جاتا ہے)اور بلاواسطہ مزید ممبر بنانے پر وہ آپ کو پانچ ڈالر فی کس دے گی۔ حکم:…یہ کاروبار مکمل طور پر ناجائز ہے جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اگر چہ یہ دلالی کی صورت ہے لیکن اس میں دلالی کی شرائط مفقود ہیں ۔دلال(Broker)کو اپنی محنت پر دلالی ملتی ہے۔لیکن بزناس کے گورکھ دھندے میں اپنی محنت پر اوّلاً کوئی اجرت نہیں ملتی۔اگر اجرت ملتی ہے تو دوسرے کی محنت کی شرط پر،مثلاً اوپر دئیے گئے نقشے کے مطابق زید نے اپنی محنت سے دو ممبر بنائے یعنی بکر اور خالد لیکن فقط اس محنت پر جو کہ زید کی اپنی محنت ہے،زید کو کوئی اجرت وکمیشن نہیں ملتی۔اگر زید آگے مزید محنت نہ کرے اور صرف بکر اور خالد محنت کریں اور ممبر بنائیں اور وہ بھی آگے ممبر بنائیں یہاں تک کہ دئیے گئے نقشہ کے مطابق کم از کم نو ممبر بن جائیں ۔تب زید کو کمیشن ملے گا، جو کہ تمام ممبران کے عدد کے تناسب سے ہو گا اور اگر بکر اور خالد بھی آگے محنت نہ کریں اور ممبرز سازی کا سلسلہ آگے نہ چلے تو زید کو اپنی محنت پر بھی