کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 605
ممبر کے واسطہ سے مل سکتی ہے حتی کہ مشاہدہ میں یہ بات آئی ہے کہ ان کے کمپنی دفتر میں بھی کوئی شخص ممبر شپ کارڈ دکھا کر ہی جا سکتا ہے یا اسے ممبرز کے ذریعے جانا پڑتا ہے۔ اگر ان کا اصل مقصد اپنی مصنوعات کو فروغ دینا ہوتا تو لازماً وہ اس کو مارکیٹ میں پیش کرتے اور ممبروں کے علاوہ جو بھی خریدنا چاہتا ، اس کو فروخت کرتے اور مال کماتے۔یہ تجارت کا شفاف طریقہ تھا لیکن اس کو چھوڑ کر ایسا گورکھ غیر شرعی طریقہ اسی لیے اختیار کیا گیا تاکہ کمپنی زیادہ سے زیادہ مال کمائے ، ممبران کو بھی زیادہ دولت کمانے کا لالچ ملے ، چاہے عوام کا اس میں عملی طور پر کتنا ہی بیڑہ غرق ہو جائے اور انہیں عام سستی اشیاء کی بجائے مہنگی ترین اشیاء خریدنے پر مجبور کیا جائے ، چاہے انہیں اس کی ضرورت ہی نہ ہو لیکن وہ زیادہ دولت کمانے کے لالچ میں انہیں خریدنے پر مجبور ہوں گے۔ اس کے پورے معاشرے پر بالآخر کیا تباہ کن نتائج مرتب ہوں گے؟ اس کا اندازہ کیا جا سکتا ہے ۔ مسلمانوں کو معاشی طور پر تباہ کرنے والے ایسے حیلے اسلام کے اندر جائز نہیں ۔ بنی اسرائیل کو اللہ نے ہفتہ کے دن مچھلی کے شکار سے منع کیا تھا لیکن انہوں نے حیلہ کے ذریعے اس کو جاری رکھا۔ انہی حیلوں کی بناء پر اللہ تعالیٰ نے انہیں ذلیل بندر بنا دیاتھا۔ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے جان چھڑانے کے لیے حیلوں کو اختیار کرنا ، اللہ تعالیٰ کی لعنت کا باعث ہے ۔ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((قاتل اللّٰه الیہود لما حرم اللّٰه علیھم شحومھا جملوھا ثم باعوھا فاکلوھا)) (صحیح بخاری/کتاب التفسیر، حدیث:۴۶۳۳) [1] ’’اللہ تعالیٰ یہودیوں کو ہلاک کرے جب اُن پر گائے وغیرہ کی چربی حرام کی گئی تو انہوں نے ( حیلے سے) اسے پگھلا کر فروخت کیا اور اس کی قیمت کھا گئے۔‘‘ ٭یہ بات بھی قابل غور ہے کہ ان کمپنیوں کے دعوے کے مطابق اگر برائے نام وقت صرف کر کے آپ لاکھوں کروڑوں میں کھیل سکتے ہیں تو پھر مسلم نوجوان اپنے زیادہ تر فارغ وقت کا کیا کریں گے۔ یقیناً پھر وہ سارا وقت بے کار رہنے کی وجہ سے زمین پر دنگا فساد اور اخلاقی جرائم کا باعث بنیں گے جس کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے۔ ٭سوچنے کی بات یہ ہے کہ اگر تمام لوگ سکیم کے ممبر بن جائیں تو یقیناً سارا نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ جائے گا۔ پھر جب کوئی ممبر بننے والا ہی نہ رہے گا ( یعنی سب ممبر بن چکے ہوں گے) تو سینکڑؤں نئے ممبرز کی رقوم کا کیا بنے گا۔ کیونکہ جب تک بڑی تعداد میں ممبر نہ بنتے رہیں گے تو زیادہ کمیشن نہیں مل سکتا۔ اس لیے کمپنی والے
[1] بخاری؍کتاب التفسیرسورۃ الانعام۔ باب قولہ اولٰئک الذین ھد اللّٰه فبھدا ھم اقتدہ۔ مسلم؍کتاب البیوع؍باب تحریم بیع الخمر والمیتۃ والخنزیر والاصنام۔