کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 481
ج: آپ کی سوال کردہ صورت میں ایک طلاق واقع ہوچکی ہے ۔ صحیح مسلم؍ جلد اوّل ، ص:۴۷۷ میں ہے: عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں تین طلاق ایک طلاق ہوا کرتی تھیں ۔ ‘‘ الحدیث۔ اب کہ چونکہ عدت تین حیض گزر چکے ہیں ۔ لہٰذا اس مطلقہ بچی کا اپنے طلاق دہندہ خاوند کے ساتھ نیا نکاح درست ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآئَ فَبَلَغْنَ أَجَلَھُنَّ فَـلَا تَعْضُلُوْھُنَّ أَنْ یَّنْکِحْنَ أَزْوَاجَھُنَّ إِذَا تَرَاضَوْا بَیْنَھُمْ بِالْمَعْرُوْفِ ط﴾ [البقرۃ:۲۳۱] لہٰذا دونوں میاں بیوی نئے نکاح کے ذریعہ اپنے گھر کو آباد کرسکتے ہیں ۔ شرعاً کوئی روک ٹوک نہیں ۔ واللہ اعلم۔ ۶ ؍ ۵ ؍ ۱۴۲۳ھ س: کیا فرماتے ہیں علماء کرام کہ ایک شخص جو سعودی عرب میں رہتا ہے۔ اس نے ٹیلیفون پر پاکستانی لڑکی سے نکاح کیا۔ ابھی یہ لڑکی گھر والوں سے رخصتی لے کر خاوند کے پاس تخلیہ میں نہیں جاسکی کہ خاوند نے طلاق دے دی۔ طلاق بھی ٹیلیفون پر ہی دی۔ اس لڑکی کے متعلق کیا حکم ہے؟ تاکہ اس کا نکاح ثانی کیا جائے۔ (نوٹ): …نکاح آج سے 5 سال پہلے ہوا اور طلاق دی ہوئی مدت کا عرصہ بھی 4 سال ہوچکا ہے۔ یعنی نکاح ایک سال رہا۔ نیز حق مہر یا کوئی دوسری چیز خاوند کے ذمہ ہے یا نہیں ؟ ج: صورتِ مسؤلہ میں طلاق واقع ہوچکی ہے اور اس خاص صورت میں عدت بھی کوئی نہیں ۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿یٰٓأَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اِذَا نَکَحْتُمُ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ طَلَّقْتُمُوْھُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَمَسُّوھُنَّ فَمَا لَکُمْ عَلَیْھِنَّ مِنْ عِدَّۃٍ تَعْتَدُّوْنَھَا ط﴾ [الأحزاب:۴۹] [ ’’ اے مومنو! جب تم مومن عورتوں سے نکاح کرو ، پھر ہاتھ لگانے سے پہلے طلاق دے دو ، تو ان پر تمہارا کوئی حق عدت کا نہیں ، جسے تم شمار کرو، پس تم کچھ نہ کچھ انہیں دے دو اور بھلے طریق پر انہیں رخصت کردو۔‘‘ ] لہٰذا اب لڑکی کا نکاح پہلے خاوند سے یا کسی اور سے شریعت کی حدود و قیود کی پابندی کی صورت میں درست ہے۔ واللہ اعلم۔ صورتِ مذکورہ بالا میں نصف مہر مسمی خاوند کے ذمہ ہے ، اگر ادا کرچکا ہو تو فبہا ورنہ ادا کرے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَإِنْ طَلَّقْتُمُوْھُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَمَسُّوْھُنَّ وَقَدْ فَرَضْتُمْ لَھُنَّ فَرِیْضَۃً فَنِصْفُ مَا فَرَضْتُمْ إِلاَّ أَنْ یَّعْفُوْنَ ط﴾ [البقرۃ:۲۳۷] [ ’’ اور اگر تم عورتوں کو اس سے پہلے طلاق دے دو کہ تم نے انہیں ہاتھ لگایا ہو اور تم نے ان کا مہر بھی مقرر کردیا ہو تو مقررہ مہر کا آدھا مہر دے دو۔ یہ اور بات ہے کہ وہ خود معاف کردیں یا وہ شخص معاف کردے، جس کے ہاتھ میں نکاح کی گرہ ہے۔‘‘] ہاں عورت یہ نصف مہر معاف بھی