کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 467
کی وجہ سے یا ہر سال بچے پیدا کرنے مشکل ہوں یا صحت کی کمزوری کی وجہ سے کروانا جائز ہے؟ بعض علماء نے جائز قرار دیا ہے ، لیکن دلیل نہیں دی۔ لہٰذا مدلل جواب تحریر فرمادیں ؟ ج: یہ میاں بیوی کے صلاح مشورے پر ہے۔ مناسب سمجھیں تو وقفہ کرلیں ۔ مگر یہ وقفہ ادویات یا آپریشن کے ذریعہ شریعت سے ثابت نہیں ۔ لہٰذا وہ یہ وقفہ ادویات اور آپریشن کے علاوہ کسی ذریعہ سے کریں ۔ مثلاً صحبت میں وقفہ یا عزل کے ذریعہ کرسکتے ہیں ۔ ۱۰ ؍ ۷ ؍ ۱۴۲۳ھ س: بچوں کی پیدائش میں وقفہ کے لیے جو غبارہ استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے ناجائز ہونے کی کیا وجہ ہے؟ حالانکہ وہ دوائی نہیں ہے اور عزل سے ملتی جلتی چیز ہے۔ جدید دور کے مطابق۔ نیز بعض عورتیں بہت کمزور ہوتی ہیں ۔ اگر بچہ کی پیدائش میں وقفہ نہ ڈالا جائے تو نقصان کا خطرہ ہے۔ اس مذکورہ صورت اوربچوں کی پیدائش میں وقفہ کا کوئی معقول طریقہ بتادیں ؟ ج: غبارے والی صورت اور عزل دونوں میں فرق ہے ، لہٰذا غبارے والی صورت کو عزل پر قیاس کرنا قیاس مع الفارق کے زمرے میں شامل ہے۔ اور قیاس مع الفارق حجت ودلیل نہیں ہوتا۔ باقی رہی بعض عورتوں کی کمزوری تو اس کو رفع کرنے کے لیے مقوی ادویہ و اغذیہ استعمال کی جاسکتی ہیں ۔ وقفہ کی کیا ضرورت ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: (( تَزَوَّجُوا الْوَدُوْدَ الْوَلُوْدَ فَإِنِّی مُکَاثِرٌبِکُمُ الأُمَمَ)) [’’ محبت کرنے والی اور زیادہ بچے جننے والی عورت سے نکاح کرو۔ کیونکہ میں تمہاری کثرت کی وجہ سے دوسری امتوں پر فخر کروں گا۔‘‘][1] واللہ اعلم۔ [جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’ ہم عزل کرتے تھے اور قرآن اترتا تھا۔ (اگر عزل ناجائز ہوتا تو اس سے منع کردیا جاتا۔)‘‘] [2] (وضاحت:.....بیوی سے صحبت کرتے ہوئے اِنزال سے پہلے الگ ہوجانا عزل کہلاتا ہے۔) ۹ ؍ ۵ ؍ ۱۴۲۳ھ س: کیا مرد جماع کرتے ہوئے اپنی بیوی سے سب کچھ کرسکتا ہے۔ پستانوں کا چومنا وغیرہ؟ ج: اس سوال کے جواب میں حیاء والی احادیث کی طرف توجہ دلاؤں گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا ایک
[1] صحیح ابو داؤد للألبانی ، الجزء الثانی ، ح:۱۷۰۵ [2] بخاری ؍ کتاب النکاح ؍ باب العزل