کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 459
ج: صورتِ مسؤلہ میں نکاح درست ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَأُحِلَّ لَکُمْ مَّا وَرَآئَ ذٰلِکُمْ أَنْ تَبْتَغُوْا بِأَمْوَالِکُمْ مُّحْصِنِیْنَ غَیْرَ مُسَافِحِیْنَ o﴾ [النساء:۲۴] [’’ ان کے علاوہ عورتیں اپنے مال کے ذریعہ حاصل کرنا تمہارے لیے جائز قرار دیا گیا ہے، بشرطیکہ اس سے تمہارا مقصد نکاح ہو، محض شہوت رانی نہ ہو۔‘‘] دوسری کسی آیت یا کسی صحیح حدیث یا قیاس صحیح میں اس صورت مسؤلہ کا ’’ وَأُحِلَّ لَکُمْ مَّا وَرَآئَ ذٰلِکُمْ ‘‘کے عموم سے استثناء ثابت نہیں ۔ لہٰذا یہ صورت مسؤلہ اللہ تعالیٰ کے قول ’’ وَأُحِلَّ لَکُمْ مَّا وَرَآئَ ذٰلِکُمْ ‘‘کے عموم کے پیش نظر درست ہے۔ واللہ اعلم۔ ۱۰ ؍ ۴ ؍ ۱۴۲۱ھ س: ایک آدمی برطانوی شہریت رکھنے والی لڑکی یا امریکی یا کسی اور ملک کی شہریت رکھنے والی لڑکی سے اس غرض سے شادی کرتا ہے کہ وہ اس طرح برطانیہ یا امریکہ یا کسی اور ملک چلا جائے گا، وہاں کی کرنسی بہتر ہے ، وہاں محنت کی مزدوری بہتر ہے، اس طرح اس کی غربت دور ہوجائے گی کیا ایسا نکاح درست ہے ہمارے ایک بزرگ کہتے ہیں کہ یہ نکاح نہیں بلکہ زنا ہے۔ آپ قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں ؟ (محمد امجد ولد محمد حنیف ، میر پور آزاد کشمیر) ج: اگر اس کاا بتداء ہی سے ارادہ ہے کہ کچھ مدت مثلا دو چار سال بعد اس کو چھوڑ دوں گا تا حیات نکاح میں رکھنے کا ارادہ نہیں تو یہ نکاح متعہ ہے اور معلوم ہے کہ نکاح متعہ حرام ہے۔ [ ’’ آپؐ نے فرمایا: اے لوگو! میں نے تمہیں عورتوں سے متعہ کرنے کی اجازت دی، لیکن اب اللہ تعالیٰ نے قیامت کے دن تک اسے حرام کردیا ہے۔ لہٰذا اگر اس قسم کی کوئی عورت کسی کے پاس ہو تو وہ اسے چھوڑ دے اور جو کچھ تم نے انہیں دیا ہے وہ ان سے واپس نہ لو۔‘‘ ] [1] [وضاحت یاد رہے فتح مکہ سے پہلے تک نکاح متعہ جائز تھا ، جسے فتح مکہ کے موقع پر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حرام قرار دے دیا۔ بعض صحابہ کرامؓ جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس حکم کا علم نہ ہوسکا ، وہ اسے جائز سمجھتے تھے، لیکن عمرؓ نے اپنے عہد خلافت میں جب سختی سے اس قانون پر عمل کروایا تو تمام صحابہ کرام کو اس کی حرمت کا علم ہوگیا اور اس کے بعد کسی نے اسے جائز نہیں سمجھا۔] اور اگر اس کا ارادۂ و پروگرام تا حیات نکاح میں رکھنے کاہے تو پھر یہ نکاح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان: (( وَمَنْ کَانَتْ ھِجْرَتُہٗ إِلَی دُنْیَا
[1] مسلم ؍ کتاب النکاح ؍ باب نکاح المتعۃ