کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 451
مارنے کی اجازت بھی سمجھ لی ہو اور اسماء رضی اللہ عنہا کو وہ حدیث نہ پہنچی ہو جو ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ طلوعِ شمس سے پہلے رمی نہ کرو۔ یوم النحر ۱۰ ذوالحجہ کو صرف جمرہ عقبہ کو رمی کریں ۔ ایام تشریق میں روزانہ تینوں جمروں اولیٰ ، وسطیٰ ، عقبہ کو بالترتیب زوال آفتاب کے بعد کنکریاں مارنا واجب ہے۔ جمرہ اولیٰ اور وسطیٰ کو کنکریاں مارنے کے بعد ذرا ہٹ کر قبلہ رخ کھڑے ہوکر دعا کرنا سنت ہے۔ ۱۰ ذوالحجہ کو جمرہ عقبہ کی رمی کے بعد قربانی کریں ۔ ۱۰ ذوالحجہ کو قربانی کے بعد سرمنڈوانا یا سرکے بال کٹوانا واجب ہے۔ ۲۰ ؍ ۴ ؍ ۱۴۲۱ھ س: سعودیہ سے آبِ زم زم لانا بدعت ہے، کیونکہ میں نے سنا ہے یہ بدعت ہے؟ (قاسم بن سرور) ج: کوئی دلیل نہیں ۔ یاد پڑتا ہے غالباً مناسک الحج والعمرۃ میں شیخ ألبانی رحمہ اللہ تعالیٰ نے حدیث ذکر فرمائی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ واپس جاتے وقت آبِ زمزم ساتھ لے گئے تھے۔ [ ’’ عائشہ رضی اللہ عنہا آبِ زمزم اپنے ساتھ (مدینہ) لے جاتی تھیں اور فرماتی تھیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی زمزم کا پانی اپنے ساتھ لے جاتے تھے۔‘‘ ] [1] ۱۳ ؍ ۴ ؍ ۱۴۲۴ھ ٭٭٭
[1] جامع ترمذی ؍ ابواب الحج ؍ باب :۱۱ ۱ ، الصحیحۃ: ۸۸۳