کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 45
عرضِ ناشر
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَحْدَہٗ وَالصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ مَنْ لاَّ نَبِیَّ بَعْدَہٗ وَعَلیٰ آلِہٖ وَصَحْبِہٖ ، أَمَّا بَعْدُ
کتاب ’’احکام و مسائل ‘‘جلد اوّل طبع ہوئی تو اللہ تعالیٰ نے اس کو مقبولیت سے نوازا۔ الحمد للّٰہ علی ذلک
اب ’’احکام ومسائل ‘‘ کی جلد دوئم طبع ہو کر آپ کے ہاتھوں میں ہے ، اس کی ترتیب بھی جلد اوّل کی طرح ہے۔ البتہ تکرار سے بچنے کی حتی المقدور کوشش کی گئی ہے۔اس سے قبل جلد اوّل میں تقریباً ۱۹۸۵ء تا ۲۰۰۰ء تک کے خطوط کے جوابات شائع کیے گئے تھے۔ جلد دوئم میں ۲۰۰۱ء تا ۲۰۰۴ء تک کے خطوط کے جوابات شائع کیے جا رہے ہیں ۔ جلد سوئم کے لیے بھی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ’’احکام و مسائل‘‘ کی جمع و ترتیب کا کام محترم محمد مالک بھنڈر حفظہ اللہ نے کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے۔ آمین
’’احکام و مسائل ‘‘ کی جلد دوئم میں بھی قارئین کی سہولت کے لیے ہر موضوع سے متعلق سوالات کے جوابات الگ الگ باب کے تحت لائے گئے ہیں ۔ ’’احکام و مسائل‘‘ کی نمایاں خوبی یہ ہے کہ اس میں سو الات کے جوابات محترم حافظ عبدالمنان نور پوری حفظہ اللہ تعالیٰ نے خالص قرآن و حدیث کے حوالے سے دیے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ فضیلۃ الشیخ کی زندگی اورصحت میں برکت عطا فرمائے۔ آمین
الحمد للہ جلد اوّل کی طرح جلد دوئم کی طباعت پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ اِن تمام احباب کو جزائے خیر دے جنہوں نے اس کو شائع کرنے میں تگ و دو کی ۔ مزید بر آں محترم میاں محمد عارف ناظم جامعہ دار الارقم