کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 449
مِنْ غَیْرِ أَھْلِھِنَّ مِمَّنْ أَرَادَ الْحَجَّ أَوِ الْعُمْرَۃَ وَمَنْ کَانَ دُوْنَھُنَّ فَمِنْ حَیْثُ أَنْشَأَ حَتّٰی أَھْلُ مَکَّۃَ مِنْ مَکَّۃَ۔ أو کما قال صلی ا للّٰه علیہ وسلم ۔))[1] [’’یہ مقامات وہاں کے رہنے والوں کے لیے ہیں اور ان کے لیے بھی جو وہاں سے گزر کر آئیں ۔ وہاں کے مقیمی نہ ہوں جو حج یا عمرہ کا ارادہ رکھتے ہوں اور جو ان مقامات کے اندر ہے، پس وہ احرام باندھے، جہاں سے شروع کرے، حتی کہ مکہ والے مکہ ہی سے۔ ‘‘] ۲ ؍ ۲ ؍ ۱۴۲۴ھ س: بعض عورتیں حج کے موقع پر حیض کو روکنے کے لیے گولیاں کھالیتی ہیں ، تاکہ حج کے احکام پورے کرسکیں یا رمضان میں گولیاں کھاتی ہیں ، تاکہ روزے مکمل رکھ سکیں ۔ کیا یہ درست ہے؟ (ملک محمد یعقوب) ج: یہ درست نہیں ۔ ان دنوں میں طواف کے علاوہ تمام مناسک حج ادا کرے اور طواف بعد میں کرے۔[2] اور ان دنوں کے روزے رمضان المبارک کے بعد رکھے۔ واللہ اعلم۔ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کے ارادے سے نکلے، جب ہم لوگ سرف یا اس کے قریب پہنچے تو میں حائضہ ہوگئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو میں رو رہی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا تمہیں حیض آیا ہے؟ میں نے عرض کیا: ہاں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ یہ وہ چیز ہے جو اللہ تعالیٰ نے آدم کی بیٹیوں کے لیے لکھ دی ہے، لہٰذا اب تم طواف کے علاوہ حاجیوں والے سب کام کرو۔ طواف اس وقت کرنا جب غسل کرلو۔ ‘‘ نوٹ:.....اب صفا اور مروہ چونکہ مسجد الحرام میں شامل ہوچکی ہیں ، اس لیے حائضہ کو غسل کرنے کے بعد ہی سعی کرنی چاہیے۔]۷ ؍ ۱۰ ؍ ۱۴۲۱ھ س: (( اَلسَّرَاوِیْل لِمَنْ لاَّ یَجِدُ الاِزَارَ وَالخُفُّ لِمَنْ لاَّ یَجِدُ النَّعْلَیْنِ)) اس کا کیا مطلب ہے؟ (قاسم بن سرور) ج: محرم کے لیے حالت احرام میں سراویل وخف پہننے منع ہیں ۔ ہاں اگر کسی محرم کو ازار نہیں مل رہا تو وہ سراویل پہن سکتا ہے۔ اسی طرح کسی محرم کو نعلین (جوتے) نہیں مل رہے تو وہ خفین (موزے) پہن سکتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کسی کو احرام کے لیے تہبند نہ ملے تو وہ پاجامہ پہن لے اور اگر کسی کو جوتے نہ ملیں تو وہ موزے پہن لے۔ [3] ۱۶ ؍ ۱ ؍ ۱۴۲۳ھ
[1] بخاری ؍ کتاب الحج ؍ باب مھل اہل مکۃ للحج والعمرۃ [2] مسلم ؍ کتاب الحج ؍ باب بیان وجوہ الاحرام [3] صحیح بخاری ؍ کتاب جزاء الصید ؍ باب اذا لم یجد الازار فلیلبس السراویل