کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 443
کتاب الحج ….....حج اور عمرہ کا بیان س: اگر ایک آدمی کے پاس حج یا عمرہ کی استطاعت نہیں تو کیا وہ کسی دوسرے شخص کو کہہ سکتا ہے کہ مجھے حج یا عمرہ کراؤ یا پیسے دو ، تاکہ میں حج یا عمرہ کرسکوں ؟ (محمد افراہیم ، آزاد کشمیر) ج: کہہ سکتا ہے، بہتر ہے محنت کرے، مال حلال ذرائع سے کمائے اور حج یا عمرہ کرے۔ ۱۳ ؍ ۱۰ ؍ ۱۴۲۱ھ س: کیا مقروض حج یا عمرہ کرسکتا ہے۔ میں نے سنا ہے کہ حج یا عمرے کے لیے پہلے قرض ادا کرنا ضروری ہے کیا یہ درست ہے۔ قرضے کی دو قسمیں ہیں ایک یہ کہ میں کسی سے قرض لوں اور مقرر مدت کے بعد ادا کردوں اور دوسرا جاری قرضہ جیسے کسی دکان سے اشیاء صرف ادھار لیں اور 3، 3 ماہ بعد رقم دیتے رہیں ۔ کیا ایسا قرضہ ادا کرنا ضروری ہے حج یا عمرہ کے لیے یاکہ کوئی اور قرض ہے؟ (محمد افراہیم ، آزاد کشمیر) ج: اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ وَلِلّٰہِ عَلَی النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْہِ سَبِیْلًا ﴾ [آل عمران: ۹۷] [’’ اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں پر جو اس کی طرف راہ پاسکتے ہیں ، اس گھر کا حج فرض کردیا ہے۔ ‘‘] اگر مقروض میں استطاعت ہے تو حج عمرہ کرے۔ ہاں قرضہ ادا کرنا ضروری ہے۔ حج عمرہ پہ روانگی سے پہلے ادا کردے تو فبھا ورنہ جن کا دینا ہے ان سے مہلت لے لے۔ اور واپس آکر قرض ادا کردے، اگر موت تک قرض ادا نہیں کرسکا تو اس کے ترکہ سے پہلے قرض ادا کیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ مِنْ م بَعْدِ وَصِیَّۃٍ یُّوْصٰی بِھَا أَوْدَیْنٍ﴾[النساء: ۴؍۱۱][’’ وصیت کے بعد جو مرنے والا کرگیا یا ادائے قرض کے بعد۔‘‘ ] س: حدیث میں آیا ہے عورت غیر محرم کے ساتھ سفر نہ کرے۔ آیا کیا حج کا سفر عورت جوان ہو یا بوڑھی کوئی حدیث میں فرق ہے؟ (مولانا محمد بشیر) ج: عورت کا محرم یا خاوند کے بغیر سفر کرنا جرم و گناہ ہے، [رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو عورت اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتی ہے اس کے لیے جائز نہیں کہ وہ محرم کے بغیر ایک دن اور رات کا سفر اختیار کرے۔][1]اس گناہ کی موجودگی میں عورت کا حج عمرہ ہوتا ہے یا نہیں ۔ مجھے کوئی آیت یا حدیث معلوم نہیں ۔ [نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کوئی آدمی کسی عورت کے ساتھ تنہائی اختیار نہ کرے۔ مگر اس حالت میں اس کے ساتھ
[1] صحیح بخاری؍کتاب الصلاۃ ؍باب تقصیر الصلاۃ۔ صحیح مسلم؍کتاب الحج؍باب سفر المرأۃ مع محرم