کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 440
اور صبح کی نماز کے بعد اپنی جائے اعتکاف میں داخل ہوجائے یہ کونسی حدیث میں ہے؟ (ظفر اقبال ، نارووال) ج: یہ کسی حدیث میں نہیں ۔ بعض اہل علم کا اجتہاد ہے۔ ۱۹ ؍ ۱۱ ؍ ۱۴۲۱ھ س: 1۔ ((ھل یجوز الاعتکاف فی المساجد سوی المساجد الثلاثۃ؟)) 2۔کیا تین مساجد (المسجد الحرام ، المسجد النبوی ، المسجد الاقصیٰ)کے علاوہ دوسری مساجد میں اعتکاف جائز ہے؟ (عبدالخبیر الاویسی الملتانی ، اللاہوری) ج: ((أن الاعتکاف یجوز فی المساجد کلھا لقد قال الإمام البخاری رحمہ ا للّٰه الباری فی الباب الأول من أبواب الاعتکاف من جامعہ الصحیح: والاعتکاف فی المساجد کلھا لقولہ: ولا تباشروھن وأنتم عاکفون فی المساجد تلک حدود ا للّٰه فَلا تَقربوھا.....إلی آخر الآیۃ۔ ۱ھ وأما روایۃ: لا اعتکاف إلا فی ثلاثۃ مساجد۔ الخ۔ فضعیفۃ ، وعلی تقدیر صحتہا تکون خاصۃ بالاعتکاف الذی یکون مع شد الرحل لقول النبی صلی ا للّٰه علیہ وسلم : لا تشد الرحال إلا إلی ثلاثۃ مساجد۔ الحدیث رواہ البخاری وإن شئت التفصیل فی ھذہ المسألۃ فارجع إلی ’’ نعمت الأثاثۃ ‘‘ واللّٰہ أعلم۔)) [بے شک اعتکاف تمام مساجد میں جائز ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی کتاب صحیح البخاری میں ابواب الاعتکاف کے پہلے باب میں فرمایا ہے کہ اعتکاف ہر ایک مسجد میں درست ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: جب تم مساجد میں اعتکاف کیے ہوئے ہو تو اپنی بیویوں سے ہم بستری نہ کرو۔ یہ اللہ کی حدود ہیں ۔ اس لیے انہیں (توڑنے کے) قریب بھی نہ جاؤ۔ اللہ تعالیٰ اپنے احکامات لوگوں کے لیے اس طرح بیان فرماتا ہے ، تاکہ وہ (گناہ سے) بچ سکیں ۔ [البقرۃ:۱۸۷] مگر وہ روایت جس میں یہ لفظ ہیں کہ : ’’اعتکاف صرف تین مساجد میں ہوتا ہے۔‘‘ یہ روایت ضعیف ہے اور اگر وہ صحیح بھی ہو تو اس سے مراد وہ اعتکاف ہوگا جو کجاوے باندھ کرکیا جائے۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے: ’’ نہ کجاوے باندھے جائیں ، مگر تین مساجد کی طرف ، مسجد الحرام ، میری مسجد اور مسجد اقصیٰ۔ ‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔