کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 44
عرضِ
﴿فَسْئَلُوْا اَھْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ﴾ (النحل: ۴۳)
’’اگر تم خود نہیں جانتے تو اہل علم سے پوچھ لو۔‘‘
اہل ذکر سے مراد دینی علوم کے ماہرین اور ذکر سے مراد تمام منزل من اللہ وحی ہے ، اس آیت میں یہ ہدایت دی جارہی ہے کہ اگر کوئی شرعی مسئلہ معلوم نہ ہو تو اسے دینی علوم کے کسی ماہر سے پوچھ لینا چاہیے۔ کتاب احکام و مسائل جلد اوّل طبع ہوئی تو اللہ تعالیٰ نے اس کو مقبولیت سے نوازا۔ الحمد للہ علی ذلک
اب جلد دوئم طبع ہو کر آپ کے ہاتھوں میں ہے اس کی ترتیب بھی جلد اوّل کی طرح ہے۔ البتہ تکرار سے بچنے کی حتی المقدور کوشش کی گئی ہے اگر کسی جگہ ظاہراً تکرار نظر آئے تو وہ حقیقت میں تکرار نہیں ہو گا۔
الحمد للّٰه ! المکتبۃ الکریمیہ نے اب تلک نہایت معیاری اور مفید کتب شائع کی ہیں ۔ اللہ کے فضل و کرم سے اب ادارہ ’’احکام و مسائل‘‘ جلد دوئم اپنی شان دار روایات کے مطابق شائع کر رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ مالک الملک ہمارے اُستادِ محترم کی زندگی اور صحت میں برکت عطا فرمائے۔ اصحاب المکتبۃ الکریمیہ بھی مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے نہایت دلچسپی سے اس کارِ عظیم کو منزل مقصود تک پہنچایا۔ میری دعا ہے کہ بارگاہِ الٰہی میں ہم سب کی یہ کوشش شرفِ قبولیت سے بہرہ ور ہوتاکہ ہم عند اللہ سرخرو ہو سکیں ، کیونکہ وہاں کی کامیابی بہت بڑی کامیابی ہے جس کی خواہش ہر مسلمان کے دل میں ہوتی ہے۔ کتاب ’’احکام و مسائل‘‘ جلد سوئم کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے اور کوشش یہ ہو گی کہ جلد سوئم میں اِن مسائل کو درج کیا جائے جو جلد اوّل اور جلد دوئم میں موجود نہ ہوں ۔ ان شاء اللہ
والسلام
محمد مالک بھنڈر
۱۴جمادی الثانی۱۴۲۷ھ