کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 437
’’ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپؐ نے فرمایا: ان دس دنوں کے عمل سے زیادہ کسی دن کے عمل میں فضیلت نہیں ، لوگوں نے پوچھا اور جہاد میں بھی نہیں ۔ آپ نے فرمایا: کہ ہاں جہاد میں بھی نہیں ۔ سوا اس شخص کے جو اپنی جان و مال خطرہ میں ڈال کر نکلا اور واپس آیا تو ساتھ کچھ بھی نہ لایا۔ ‘‘ (سب کچھ اللہ کی راہ میں قربان کردیا۔) (۸) صِیَامُ الْخَمِیْسِ .....جمعرات کا روزہ: (( عَنْ عَائِشَۃَ قالَتْ کَانَ النَّبِیُّ صلی ا للّٰه علیہ وسلم یَتَحَرّٰی صَوْمَ الْاِثْنَیْنِ وَالْخَمِیْسِ۔))[1] ’’ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سوموار اور جمعرات کے دن روزہ رکھنے کی کوشش فرماتے۔‘‘ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ سوموار اور جمعرات کے روز اعمال پیش کیے جاتے ہیں اور میں پسند کرتا ہوں کہ میرے عمل روزہ کی حالت میں پیش ہوں ۔‘‘ (۹) صِیَامُ سِتَّۃِ شَوَّالٍ .....شوال کے مہینے کے چھ روزے: (( عَنْ أَبِیْ أَیُّوْبَ الْأَنْصَارِیِّ رضی اللّٰه عنہ أَنَّہٗ حَدَّثَہٗ أَنَّ رَسُوْلَ ا للّٰه صلی ا للّٰه علیہ وسلم قَالَ مَنْ صَامَ رَمَضَانَ ثُمَّ أَتْبَعَہٗ سِتًّا مِّنْ شَوَّالٍ کَانَ کَصِیَامِ الدَّھْرِ۔))[2] ’’ ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو رمضان کے روزے رکھے ، پھر اس کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے تو اس کو ہمیشہ کے روزوں کا ثواب ہوگا۔‘‘ (۱۰) صِیَامُ دَاؤُدَ علیہ السلام .....داؤد علیہ السلام کا روزہ: (( عَنْ عَبْدِ ا للّٰه بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رضی اللّٰه عنہ اَخْبَرَہٗ أَنَّ رَسُوْلَ ا للّٰه صلی ا للّٰه علیہ وسلم قَالَ لَہٗ (أَحَبُّ الصَّلاَۃِ إِلَی ا للّٰه صَلاَۃُ دَاؤدَ عَلَیْہِ السَّلاَمُ ، وَأَحَبُّ الصِّیَامِ اِلَی ا للّٰه صِیَامُ دَاؤدَ ، وَکَانَ یَنَامُ نِصْفَ اللَّیْلِ وَیَقُوْمُ ثُلُثَہٗ وَیَنَامُ سُدُسُہٗ ، وَیَصُوْمُ یَوْمًا وَیُفْطِرُ یَوْمًا)))[3] ’’ عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو فرمایا کہ سب نمازوں میں اللہ تعالیٰ کے نزدیک پسندیدہ نماز داؤد علیہ السلام کی نماز ہے اور روزوں میں بھی داؤد علیہ السلام ہی کا
[1] جامع الترمذی ؍ ابواب الصوم ؍ باب ماجاء فی صوم الاثنین والخمیس [2] صحیح مسلم ؍ کتاب الصیام ؍ باب استحباب صوم ستۃ ایّام من شوال اتباعاً لرمضان [3] صحیح بخاری ؍ کتاب التہجد ؍ باب من نام عند السحر