کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 391
بخاری ، کتاب الجنائز ، اور کتاب التعبیر میں آپ دیکھ سکتے ہیں ، پھر اس حدیث میں لفظ ہیں : (( فَأَخْرَجَانِیْ إِلَی الْأَرْضِ الْمُقَدَّسَۃِ)) [’’ وہ دونوں مجھے ارض مقدس پر لے گئے۔‘‘ ] تو آیا جنت الفردوس ارضہ مقدسہ میں ہے؟ قرآن مجید میں ہے: ﴿ أَفَلاَ یَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَافِی الْقُبُوْرِ ﴾ [العادیات:۹][’’ کیا اسے وہ وقت معلوم نہیں جب قبروں میں جو کچھ ہے نکال لیا جائے گا۔‘‘]، پھر فرمایا:﴿وَإِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْ ﴾ [الانفطار:۴][ ’’ اور جب قبریں اکھاڑ دی جائیں گی۔‘‘] نیز فرمایا: ﴿وَنُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَإِذَاھُمْ مِنَ الْأَجْدَاثِ إِلَی رَبِّھِمْ یَنْسِلُوْنَ ﴾[یٰسین:۵۱][ ’’ صور کے پھونکے جاتے ہی سب کے سب اپنی قبروں سے اپنے پروردگار کی طرف (تیز تیز) چلنے لگیں گے۔‘‘ ] مشکاۃ میں بحوالہ صحیح مسلم لکھا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( أَنَا سَیِّدُ وُلْدِ آدَمَ ، وَأَوَّلُ مَنْ یَنْشَقُّ عَنْہُ الْقَبْرُ)) [1] [’’ میں آدم کی اولاد کا سردار ہوں اور پہلا ہوں جس سے قبر پھٹے گی۔‘‘]ہمارا فریضہ ہے کہ ہر آیت اور ہر صحیح حدیث پر ایمان رکھیں ۔ باقی احوالِ قبر و برزخ اور احوالِ آخرت و قیامت کو احوال دنیا پر قیاس کرنا درست نہیں ، جیسا کہ انسان کی شکم مادر والی زندگی کو اس کی ولادت کے بعد والی دنیاوی زندگی پر قیاس کرنا صحیح نہیں ۔ س: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے جہنم کو دیکھا ، اس کا بعض حصہ بعض کو برباد کر رہا تھا اور میں نے دیکھا کہ عمرو بن عامر الخزاعی اپنی آنتوں کو کھینچ رہا تھا۔ [2] دوسری روایت میں ہے کہ: ’’ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹے ابراہیم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو جنت میں ایک دودھ پلانے والی ہے۔‘‘ [3] ان دونوں روایتوں سے معلوم ہوا جب قیامت سے پہلے ہی جنتی جنت میں اور جہنمی جہنم میں تو، پھر قیامت کے بعد جنت اور جہنم میں جانا کیسا؟ (محمد یونس شاکر ، نوشہرہ ورکاں ) ج: پچھلے جواب میں جو کچھ گزرا اس سے اس سوال کے جواب کی طرف کچھ نہ کچھ اشارہ ہوتا ہے کہ شکم مادر والی زندگی، بعداز ولادت دنیا والی زندگی، قبر و برزخ والی زندگی اور آخرت، قیامت، جنت و دوزخ والی زندگی چاروں زندگیاں الگ الگ احکام رکھتی ہیں ۔ ایک کے احکام کو دوسری کے احکام پر قیاس نہیں کیا جاسکتا۔ تو قیامت سے پہلے جنت و جہنم میں جانے اور قیامت کے بعد جنت و جہنم میں جانے کے درمیان فرق
[1] مشکوٰۃ ؍ کتاب الفضائل والشمائل ؍ باب فضائل سید المرسلین صلوات ا للّٰه وسلامہ علیہ الفصل الاول [2] بخاری ؍ کتاب التفسیر ؍ باب ماجعل ا للّٰه من بحیرۃ ولا سائبۃ ولا وصیلۃ ولا حام [3] بخاری ؍ کتاب الجنائز ؍ باب ماقیل فی اولاد المشرکین