کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 354
نماز اشراق س: اشراق کی نماز باقاعدگی سے پڑھیں یا کبھی کبھی اور رکعتیں کتنی ہیں ؟ (عبدالرؤف ، گجرات) ج: باقاعدہ اور ہمیشہ پڑھنا افضل ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( أَحَبُّ الأَعْمَالِ اِلَی ا للّٰه اَدْوَمُھَا وَاِنْ قَلَّ)) [’’ اللہ کو وہ عمل محبوب ہے جو ہمیشہ کیا جائے ، اگرچہ وہ تھوڑا ہو۔‘‘[1] تعداد رکعت دو ہے۔ اشراق کی رکعتیں دو ، چار یا آٹھ ہیں ۔ [ابو داؤد ؍ التطوع ؍ ترمذی ؍الوتر]جب سورج طلوع ہوکر ایک نیزے کے برابر بلند ہوجائے تو وہ نماز اشراق کا وقت ہوتا ہے۔] ٭٭٭
[1] متفق علیہ ، بحوالہ مشکوٰۃ کتاب الصلاۃ ؍ باب القصد فی العمل ، مسلم ؍ صلاۃ المسافرین ؍ باب استحباب ، صلاۃ الضُحٰی وإن أقلھا رکعتان