کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 346
ج: درست نہیں ، کیونکہ دورانِ خطبہ سامعین کو استماع و انصات کا حکم ہے۔ ۶ ؍ ۱ ؍ ۱۴۲۴ھ س: کمزوری یا بیماری کی وجہ سے بیٹھ کر خطبہ جمعہ دیا جاسکتا ہے؟ (محمد سلیم بٹ) ج: خطیب میں کھڑا ہونے کی استطاعت نہیں تو خطبہ ٔجمعہ بیٹھ کر بھی دے سکتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ لَا یُکَلِّفُ ا للّٰه نَفْسًا اِلاَّ وُسْعَھَا ﴾دیکھئے نماز میں قیام فرض ہے ، مگر قیام کی استطاعت نہیں ، تو بیٹھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں ۔ ۱۵ ؍ ۷ ؍ ۱۴۲۳ھ نماز عیدین س: عید الفطر کی نماز کا کیا وقت ہے؟ (حافظ خالد محمود) ج: امام بخاری نے تعلیقا اور امام ابو داؤد اور امام ابن ماجہ نے موصولا حدیث روایت فرمائی ہے: (( خَرَجَ عَبْدُ ا للّٰه بْنُ بُسْرٍ صَاحِبُ النَّبِیِّ صلی ا للّٰه علیہ وسلم مَعَ النَّاسِ فِیْ یَوْمِ عِیْدِ فِطْرٍ أَوْ أَضْحٰی ، فَأَنْکَرَ إِبْطَائَ الإِمَامِ ، وَقَالَ: إِنَّا کُنَّا مَعَ النَّبِیِّ صلی ا للّٰه علیہ وسلم قَدْ فَرَغْنَا سَاعَتَنَا ھٰذِہِ ، وَذٰلِکَ حِیْنَ التَّسْبِیْحِ۔))[1] [’’ عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ عید الفطر کے روز نماز کے لیے گئے۔ امام نے نماز میں تاخیر کردی تووہ فرمانے لگے: ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ہم اس وقت نماز سے فارغ ہوچکے ہوتے تھے۔ راوی کہتا ہے کہ یہ چاشت کا وقت تھا۔‘‘] تو ثابت ہوا کہ سورج طلوع ہوجائے اور کراہت والا وقت گزرجائے ، سورج اچھی طرح روشن ہوجائے ، چمکنے لگے تو عید کا وقت شروع ہوجاتا ہے، پوری کوشش کرے کہ عید کی نماز جلدی پڑھ لی جائے۔ عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ کی مندرجہ بالا حدیث سے پتہ چل رہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید کی نماز جلدی پڑھا کرتے تھے، تاخیر سے نہیں پڑھتے تھے۔ واللہ اعلم۔ ۲۵ ؍ ۱۱ ؍ ۱۴۲۳ھ س: اس عید پر ہمارے مولوی صاحب نے اعلان کیا عید½ 8بجے پڑھی جائے گی۔½ 8 بجے تو کہنے لگے۔ پانچ منٹ بعد جماعت کھڑی ہوگی، جبکہ% 98 لوگ آچکے تھے۔ ایک آدمی کہنے لگا کہ جناب آپ ہر عید پر وقت مقرر کرتے ہیں اور لیٹ کرتے جاتے ہیں ۔ مولوی صاحب غصہ میں آئے اور فوراً نماز کھڑی کردی۔ نہ صفیں سیدھی کروائیں اور جلدی جلدی مختصر سورتیں پڑھ کر بغیر خطبہ دیے دعا کرکے چلے گئے۔ کیا یہ طریقہ درست ہے۔ پھر کہنے لگے کہ امام کسی کا پابند نہیں ۔ امام مناسب سمجھے جماعت کھڑی کردے۔ مقتدی کے مشورہ کا ماننا، امام پر ضروری نہیں ۔ اور میں جماعت لیٹ اس لیے کرتا ہوں کہ جو رہ جائیں گے وہ بعد میں پھر جماعت کرائیں گے، اس لیے لیٹ کرتا ہوں تاکہ بعد میں ایسا نہ ہو کیا یہ درست ہے؟ نماز عید کا صحیح وقت کونسا
[1] ابو داود ؍ الجمعۃ ؍ باب وقت الخروج الی العید