کتاب: احکام ومسائل جلد دوم - صفحہ 343
اور مؤخر الذکر کی سند میں صباح المزنی اور محمد بن عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ موجود ہیں ۔ ۲ محرم الحرام ۱۴۲۲؁ھ ۲۱ ؍ ۱۲ ؍ ۱۴۲۱ھ س: بعض لوگوں نے کہا ہے کہ عورت کے لیے جمعۃ المبارک کی نماز پڑھنا جائز نہیں ۔ اگر عیدگاہ بھی دور ہو اور انتظام بھی نہ ہوسکتا ہو اس صورت میں عیدین کی نماز عورت مسجد میں یا گھر میں پڑھ سکتی ہے کہ نہیں ؟ (سید عبدالخالق ، آزاد کشمیر) ج: ہر چھوٹا بڑا عالم جانتا ہے کہ عورتیں عید کی نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں عیدگاہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امامت میں ادا کیا کرتی تھیں ۔ [1]اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ کو اپنانا ہر اہل حدیث اور ہر اہل سنت کا کام ہے۔ ﴿ لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِیْ رَسُوْلِ ا للّٰه أُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ﴾[الاحزاب: ۳۳؍ ۲۱] ’’ یقینا تمہارے لیے رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم) میں عمدہ نمونہ ہے۔‘‘ عورت کے لیے جمعہ پڑھنا درست ہے، البتہ جمعہ عورت پر واجب و فرض نہیں ۔ [2] ۸ ؍ ۱۱ ؍ ۱۴۲۱ھ س: مسنون خطبہ میں الفاظ مندرجہ: (( وَنُؤْمِنُ بِہٖ وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْہِ)) کے لیے مولانا بہاری نے الاعتصام مجریہ 28/06/2002 میں یوں حوالے دیے ہیں : (۱) کنز العمال (۱۳؍ ۲۴۳) بحوالہ ابن عساکر عن ابن عباس۔ (۲) المطالب العالیہ (۱؍۱۷۳) عن ابی ہریرۃ وابن عباس۔ (۳) البیان والتعریف (۲؍۲۸۷) بحوالہ جامع کبیر عن ابن عباس۔ ان کتب میں بلا اسناد روایات ہیں ۔ جبکہ (۱) دلائل النبوۃ بیہقی (۲؍۲۲۴) عن ابن عباس ۔ (۲) معرفۃ الصحابہ ابونعیم اصفہانی (۳؍۵۴۲) عن ابن عباسؓ۔ (۳) المسند المستخرج علی صحیح مسلم ابونعیم اصفہانی (۲؍۴۵۶) عن ابن عباس۔ ان کتب میں مع الاسناد روایات ہیں ۔ کیا یہ احادیث صحیح نہیں ؟ اور مذکورہ الفاظ خطبہ نبویؐ میں ثابت ہیں ؟ (محمد صدیق تلیاں ، ضلع ایبٹ آباد) ج: آپ نے یہ باتیں الاعتصام ۲۸ جون ۲۰۰۲ء سے نقل فرمائی ہیں ، پھر آپ کو اعتراف ہے کہ ان میں کچھ روایات بلا اسناد ہیں اور کچھ کے متعلق آپ کا دعویٰ ہے کہ وہ مع الاسناد ہیں نیز آپ نے مع الاسناد ولی روایات کے متعلق ہمارے مفتی شیخ الحدیث والتفسیر مولانا حافظ ثناء اللہ صاحب مدنی حفظہ اللہ تعالیٰ کا بیان اسی پرچہ میں پڑھا۔ ’’ آپ کے حسب ہدایت میسر مراجع کی طرف رجوع کیا تو اعتماد و استناد کے قابل کوئی ایسی
[1] بخاری ؍ الحیض ؍ باب شہود الحائض العیدین ودعوۃ المسلمین ، مسلم ؍ صلاۃ العیدین ؍ باب ذکر اباحۃ خروج النساء فی العیدین الی المصلی [2] ابو داؤد ؍ ابواب الجمعۃ ؍ باب الجمعۃ للمملوک والمرأۃ